موضع پل ہوڑی میں چوہدری رحمن نصیر مرالہ اور چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے حق میں ایک عظیم الشان اکٹھ کیا گیا

ملکہ ( عمر فا رو ق اعوان سے )مو ضع پل ہوڑی میں چوہدری رحمن نصیر مرالہ اور چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے حق میں ایک عظیم الشان اکٹھ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع پلاہوڑی میں چوہدری رحمن نصیر مرالہ اور چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے حق میں ایک عظیم الشان اکٹھ کیا گیا ۔اس موقع پر چوہدری رحمن نصیر مرالہ اور چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کو کامیاب بنانے کی یقین دہا نی کرائی گئی۔

اس موقع پر چوہدری رحمن نصیر مرالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس الیکشن میں اچھے لوگوں کا انتخاب کریں۔اس حلقہ میں گذشتہ پانچ سال سے ن لیگ کی حکومت ہے ن لیگ نے پانچ سالوں میں کچھ نہیں دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ 2002ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ق کی حکومت آئی اور ہماری خوش قسمتی تھی کہ وزارت اعلی گجرات میں آئی اور جو چیزیں اس حلقہ کے عوام کی ضرورت تھیں۔

وہ اُنہوں نے مہیا کیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو اچھے نمائندے کا انتخاب کریں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے مدمقابل چوہدری عابد رضا وہ صرف تین جماعتیں پڑا ہے ۔اور یہ ہمارے لیے شرم کا مقا م ہے کہ ایسے نمائندوں کو اسمبلی میں منتحب کر کے بھیجا جائے ۔لہذا میری آپ سے گز ارش ہے کہ اپنے حلقہ سے اچھے نمائندے کا انتخاب کر یں جو آپ کے لیے آسانی پیدا کر سکے۔

چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے کہا کہ میں عبد الما لک کا بیٹا ہوں ۔ میرا اور میرے والد کا پلاہوڑی سے پرانا تعلق ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پانچ سال ن لیگ کی حکومت آپ لوگوں پر مسلط رہی ہے اُنہوں نے مہنگا ئی اور کرپشن کے علا وہ کچھ نہیں دیا ۔اور آپ میرے دوسرے بھائیوں کو بھی جانتے ہو اُن کے و عدے آپ کو یاد ہیں وہ جو آپ سے وعدے کرتے رہے۔

منٹ منٹ بعد اپنے وعدوں سے پھرتے رہے اور میر ے بھائیوں کا اب بھی یہی طریقہ ہے کسی کو ڈرا لیا کسی کو رات کو ٹیلی فون کر کے دھمکا لیا ۔لیکن میں اللہ کے خضور تو بہ کر چکا ہوں اور اللہ اور اُس کے رسول کے طریقے پر چل کر آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں جس میں کلا شنکوف نہیں ہے۔اس موقع پر دیگر دوسرے مقر ریں نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں معز زین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں چوہدری مختار ڈھل ، راجہ عابد حسین ملاگر ، ملک بشارت گولڑہ ہاشم۔

چوہدری فاروق نمبردار ، ملک طارق محمود ، چوہدری مظہر علی ، چوہدری ذو ہیب اظہر ، چوہدری عدنان اقبال چیمہ ، ماسٹر عنصر محمود ، چوہدری شاہ محمود ، چوہدری اعظم سیال ، چوہدری محسن شہزاد ، چوہدری احسان اللہ ، چوہدری احمد سعید ، چوہدری عدنان چیمہ ، چوہدری خرم چیمہ ، صو بیدار حاجی خان سیال ، ظہیر افضل ، حاجی محمد اسلم پلاہوڑی ، چوہدری ساجد سہو نترہ پلاہوڑی ، چوہدری فاران شفیع پلاہوڑی ، عمر فاروق اعوان ملکہ ،اور دوسرے افراد شامل تھے۔