گجرات کی خبریں 8/12/2013

گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب میں لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملک میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلہ میں عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت جگر گوشہ شہنشاہ ولایت پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کی ، جبکہ جماعت اسلامی کے سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم ، سنی تحریک ضلع گجرات کے صدر صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ ، منہاج القرآن کے صدر پروفیسر علامہ مظہر حسین قادری ، حسینیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سید سرفراز حسین شاہ ، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ، صدر لبیک یا حسین آرگنائزیشن سید محمد علی نقوی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی رانا مشرف علی ناز ، پیر سید جماعت علی شاہ و دیگر مقررین نے خطاب کیا ، اس موقع پر ضلع بھر کی اہم سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں طارق سلامت ، چوہدری اکرم چیمہ ، سید نوازش علی کاظمی ، سید جابر حسین شاہ ، سید نثار کاظمی ، سید مشکور مہدی زیدی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا نذیر و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)گردی ، بدامنی کے خاتمہ کیلئے مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر سنی تحریک صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ نے لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کریں اور قرآن کو ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھیں تو ہمارے کئی مسائل کا حل مل جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی و بدامنی کا اصل سبب حکمرانوں کا رویہ ہے ، جو دہشت گردوں کو جیلوں سے چھوڑ دیتے ہیں اور سیاستدان دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پناہ دیتے ہیں ، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کی علمبرداری کو یقینی بنایا جائے تا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے تا کہ ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لبیک یا حسین کے زیر اہتمام اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر ہم سید محمد علی نقوی ، اور ان کے رفقاء کار کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے اس لاقانونیت اور افراتفری کے دور میں ملک میں امن و اتحاد کی آواز بلند کی ہے اور ہم ڈسٹرکٹ بار گجرات کی طرف سے لبیک یا حسین آرگنائزیشن کو یقین دلاتے ہیں کہ جہاں ہماری ضرورت پڑی ہم آپ کے شانہ بشانہ کام کرینگے ، اتحاد امت کانفرنس بہت بڑا کارنامہ ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ پر اتحاد امت کا سبق دیتے ہیں اور مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا حکم دیا جاتا ہے ، اگر ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کریں تو ہم دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے ، اتحاد امت کے سلسلہ میں قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کا کردار ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انہوں نے پوری امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ، دہشت گردی کے خاتمہ میں ایم ایم اے نے اہم کردار ادا کیا ، موجودہ صورتحال میں تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے تب ہی ملک میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ لبیک یا حسین آرگنائزیشن نے جس مشن کا آغاز کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ، ہم اس سلسلہ میں لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے ساتھ بھرپو ر تعاون کرینگے ، اور اس سلسلہ کی تقریبات وقت کی اہم ضرورت ہیں ، حسینیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے کہا کہ فتنہ فساد پھیلانے والی قوتوں کو شکست دینے کی ضرورت ہے ، اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے لبیک یا حسین آرگنائزیشن جیسی تنظیموں کی ضرورت ہے ، جو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کام کرے ، انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل رہ ہیں ، اگر ہم قرآن کی تعلیمات کو مد نظر رکھیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے ، صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ ہمارا خاندان پاکستان بنانے والا ہے اور ہم پاکستان کو بچانے کیلئے قربانیاں دینگے ، چوہدری اکرم طاہر نے کہا کہ اتحاد امت کے سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ، سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک کی معاشی صورتحال ناگفتہ بے ہے ایسے میں ملک کی اکنامی کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں اپنا کردارا دا کرنا ہو گا ، علامہ مظہر حسین قادری نے کہا کہ اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے ، قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا ، ضلعی صدر لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے ضلعی صدر سید محمد علی نقوی نے کہا کہ لبیک یا حسین خدمت کے مشن کو لیکر نکلی ہے دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرنا ہو گا ، او ر ہم نوجوانوںکو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کوشاں ہیں ، جب دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا تو ملکی معیشت مضبوط ہو گی ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرنا ہے ، لبیک یا حسین اسی مشن کے تحت میدان میں آئی ہے اور ہم نوجوانوں کے شانہ بشانہ کام کرینگے ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کرینگے ، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل میلاد النبی ۖ زیر صدارت صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی منعقد ہوئی ، جس میں نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ محمد انوار الحق نے کیا ، اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول عارف شاہد گوندل ، مظہر عزیز بٹ ، سید امین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، رانا مشرف علی ناز ، طارق سلامت ، رانا مشرف علی ناز ، مہر مشتاق احمد ، خالق محمود ، محمد عامر شاہد چشتی ، کلیم اللہ غفاری ، افضال حسین غفاری ، عمر اقبال ، مصطفی غفاری ، یاسر وریاء ، عامر چوہدری ، سفیان احمد ، عامر اقبال ، شیخ عرفان پرویز ، وقاص عطاری ، مرزا وقاص احمد ، عمر فاروق ، حافظ محسن رضا قادری ، شیخ ابوبکر ، غلام حسن غفاری ، رانا امجد پرنس ، رانا نذیر و دیگر نے شرکت کی ، لنگر کا خصوصی انتظام تھا ، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے دعا کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم چہلم کی محفل پاک منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم چہلم کی محفل پاک دربار عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں منعقد ہوئی ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد بلال قادری اور حافظ نذر حسین نے حاصل کیا ، جبکہ دارلعلوم غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے طلباء نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جس کے بعد ملک کے ممتاز ثناء خواں محمد عمران سلطانی ، قاری شفقت اللہ قادری ، محمد اشرف ، حافظ غلام صدیق ، صوفی محمد اقبال ، مظہر اقبال قادری، احسان اللہ قادری ، حافظ محمود ، غلام حسین لوراں ، محمد ارمغان خالد ، حافظ عابد مشتاق قادری اور سید صابر حسین نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی اور حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ، علامہ شاہد چشتی، نے خصوصی خطاب کیا ، جبکہ سید زوار حسین شاہ اور حافظ سید بلال امتیاز نے ختم شریف پڑھا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے خصوصی دعا فرمائی ، ختم چہلم کی روح پر ور محفل پاک میں سادات کرام ، علماء کرام، مشائخ عظام کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی راہنمائوں اور عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، ممتاز شخصیات میں پیر سید اعجاز حسین ، پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ ، پیر سید امتیاز حسین شاہ ، پیر سید زاہد الحسن شاہ ، پیر سید وقار الحسن شاہ ، سید تجمل حسین شاہ ، سید تصدق محمود شاہ ، سید کاشیر ، سید مدثر حسین شاہ ، سید حامد حسن شاہ ، سید حضر مہدی ، سید حضر شاہ رضوی ، پروفیسر سید سعادت مہدی ، سید فراز مہدی ، سید منصور شاہ ، سید عباس شاہ ، سید علی حسن رضوی ، سید فیضان الحسن شاہ ، سید شمائل عاشر بخاری ، علامہ محمد مظہر نقشبندی ، یاسر وٹو ، مستنصر محمود قادری ، ملک محمد زمان ، چوہدری شجاع زیب جوڑا ، صوفی جاوید اقبال ، محمد یوسف قادری ، چوہدری بشیر قادری ، عطاء جیلانی ، مدثر قادری ، عامر چوہدری ، حافظ عدیل قادری ، محمد عمران ، محمد علی قادری و دیگر شامل تھے ، دعا اور لنگ شریف کے بعد محفل پاک میں شریک تمام فرزندان اسلام نے باجماعت نماز ظہر ادا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ممتاز پارلیمنٹیرین نوابزادہ خاندان کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان نے یونین کونسل اخلاص گڑھ کے گائوں سوہل کلاں میں مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے معززین علاقہ کی جانب سے منعقدکردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وعدوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے محمد بوٹا ، حاجی رحمت خاں اور ان کی برادری ، دوست احباب کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا ، اور یہ عہد کیا کہ ان کو کسی بھی قسم کی ہماری طرف سے مایوسی نہیں ہو گی ، تمام تر تعمیر و ترقی کے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، گائوں سوہل سمیت دیگر علاقوں میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، اور ہر گھر کا چولہا جلے گا اور ہماری بیٹیاں ، بہنیں ہمیں دعائیں دی گئیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دوست اور ساتھیوں کے وقار میں اضافہ کیا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا ، اپنے علاقہ کے عوام کو ہر طرح کا ریلیف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ میجر معین نواز جو کہ آپ کے ایم پی اے ہیں وہ تمام تر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لینگے ان کے ساتھ ہر گائوں ، گلی محلوں کے معززین بھی شامل ہونگے ، تا کہ کسی قسم کے ترقیاتی کاموں غفلت اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو روکا جا سکے ، ہمارے دوست تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کرینگے تا کہ کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو سکے ، ایم پی اے میجر معین نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے دور میں پورا حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر پائے گا ، ہم نے کبھی بھی ٹھیکیداروں سے کمیشن لینا دینا ہمارا شیوہ نہیں ، چیئرمین کے امیدوار یوسی خلاص گڑھ سید جعفرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ مظہر علی خان شرافت اور ایمانداری کا پیکر ہیں ، اور حلقہ کے عوام سے جو بھی وعدہ کرتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں ، وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری بلال مراد نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ نوابزادہ مظہر علی خان کی قیادت میں یوسی اخلاص گڑھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے ، جنرل کونسلر کے امیدوار چوہدری اشفاق سندھو نے کہا کہ انشاء اللہ گائوں سوہل سے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اور نوابزادہ مظہر علی خان کے ہاتھ مضبوط کرینگے ، حاجی رحمت خان نے کہا کہ ق لیگ کو چھوڑنے پر پچھتاوا نہیں ، کیونکہ انہوں نے کبھی بھی ہمارے علاقہ کو اہمیت نہیں دی ، محمد بوٹا نے کہا کہ ق لیگ والوں نے ہمیشہ ہمارے علاقہ کو لوٹ مار کا مال سمجھا ، چوہدری بشریٰ اور ان کے ساتھیوں نے نوابزادہ مظہر علی خان کا جلسہ گاہ پہنچنے پر پھولوں کی مالا پہنا کر شاندار استقبال کیا اور گل پاشی کی ، اور نوابزادہ مظہر علی خان کے اعزاز میں اشفاق سندھو نے شاندار ظہرانہ دیا ، اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے ماہ نومبر 08افراد کو 190,000/-روپے کے قرضے منظور کئے۔میاں رفعت بشیر آف مہمندچک حال مقیم ناروے نے خصوصی طور پرا جلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت اسلامک مائیکروفنانس مینیجمینٹ باڈی کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے 08افراد کو 190,000/-روپے کے قرضے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت حاجی غضنفر اقبال(ڈائریکٹر مائیکرو فنانس ضلع گجرات)نے کی ۔ میاں رفعت بشیر آف مہمندچک حال مقیم ناروے نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ مائیکروفنانس پروجیکٹ کے بارے میں میاں رفعت بشیرکوبریفنگ دی گی جس پر اُنھوںنے اس پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء میں حاجی غضنفر اقبال(ڈائریکٹر مائیکرو فنانس ضلع گجرات)،چوہدری عمران انور ( امیر جماعتِ اسلامی کھاریاں ) انجینئر سعید احمد (سابق صدر کھاریاں شہر)، ، محمد بابر سنیئر پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات ،شیرازصدیق مائیکرو فنانس مینجرنوید احمد گوندل ، ذاہد حسین (آئی ۔ٹی انچارج الخدمت فائونڈیشن گجرات), موجود تھے ۔ یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک331افرادکو6,523,000-کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق امیر جماعت اسلامی سٹی گجرات ڈاکٹر صادق میر انتقال کرگئے’ نماز جنازہ آج ہوگی
گجرات (جی پی آئی) شعیب میر (دبئی)، مظہر میر (دبئی)، اشفاق میر، ادریس میر (سائوتھ افریقہ)، طیب میر (جاپان کمپیوٹر) اور علی میر (دبئی) کے والد محترم ڈاکٹر محمد صادق میر (نور پور شرقی والے) سابق امیر جماعت اسلامی شہر گجرات رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 دسمبر 2013ء بروز پیر بوقت 11 بجے نور پور شرقی والے قبرستان (شاہجہانگیر روڈ) میں ادا کی جائے گی۔ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات( جی پی آئی ) منظور ڈار ‘ ارشد گجر’ حاجی ظفر رحمانی کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت میں ان کو عزت و مقام ملے گا۔ اور ان کی قدر کی جائے گی ‘ وہ محسوس کریں گے کہ ان کا یہ فیصلہ بہترین فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے گزشتہ روز منظور ڈار و دیگر ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے کامیاب ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے منصب انجوائے کئے۔ لیکن انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ نہ دی اور عوام پر حکمرانی کرنے لگے جبکہ حاجی ناصر محمودنے عوام کے ساتھ قریبی تعلق قائم کیا۔ منظور ڈار کی سوچ اور کردار ہماری سوچ اور کردار سے ملتا جلتا ہے اس لئے ہمیں دلی خوشی ہے کہ یہ ہمارے ساتھی بنے اس علاقے میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی اور علاقہ مزید ترقی کرے گا۔ہم نے یونین کونسل 45,46,47اور 48میں کروڑوںروپے کے فنڈز لگائے ہیں تاکہ یہ پسماندہ یونین کونسلز بھی دیگر یونین کونسلز کی طرح ترقی کر سکیں۔ ہماری جماعت آج گجرات میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ میرٹ پر اور اپنے ساتھیوں کے مشورے سے تقسیم کریں گے۔ اور مسلم لیگ ن انشاء اللہ تعالیٰ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ‘ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود’ ایم پی اے حاجی عمران ظفر’ حاجی اورنگزیب بٹ ‘جاوید بٹ ‘ شفیق الرحمان بٹ ‘ مہر محمد اسلم مٹھو ‘ ثناء اللہ بٹ’ راجہ حبیب’ میاں اکمل ‘ شیخ ابرار سعید ‘ مہر ذوالفقار اسلم پہلوان’ قیصر فاروق’ شاہین بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔جبکہ سابق ناظم حاجی منظور ڈار ‘ میاں محمد ارشد گجر ‘ حاجی محمد یونس ‘ منورگجر ‘ غلام نبی’ حاجی عاشق حسین ڈار’ صوبیدار محمد شریف’ ریاض احمد’ ظفر’ حاجی یعقوب’ میاں مبشر گجر’ لالہ نذیر کمبوہ’ عامر مختار گجر’ غلام رسول گجر’ مقصود اعوان’ رشید کمبوہ’ فرخندہ بی بی ‘ محمد اصغر پاٹری والے’ شوکت مسیح’ شوکت جاوید’ کرم حسین’ حاجی اعظم ‘ غلام رسول گجن’ ارشد محمود’ غلام رضا’ رفیق رحمانی’ ملک شفقت’ ناصر بلوچ’ چوہدری عارف’ ٹھیکیدار رشید’ صوفی افضل و دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)T.M.Aناقص کارگردگی کی وجہ سے جی ٹی روڈ میں جنر ل بس ا سٹینڈ کی حدو د میں دوکاند ار ں نے مو یشی با ند ھنا شر وع ہو گے،تفصیلا ت کے مطا بق جی ٹی روڈ پر T.M.Aکی جانب سے گز شتہ ما ہ نا جا ئز تجاوزات کے خلا ف آپر یشن کیا تھا،لیکن وہ دوکاند ار نے دوبار ہ فٹ پاتھ پر ریڑ ھیاں کھڑ ا کر نا اورجا نو ر با ند ھنا شر وع کر دیا ،جس سے راہ گز ر اور اردگرد دوکان داروں کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے،دوکان داراور عوام نے T.M.Oخرم تر ہنگی ایڈ منسٹر ایٹر فاروق الر شید سے مطا لبہ کیا کہ وہ ہمیں ان مشکلا ت کا فور ی ازالہ کر یں ،جی ٹی روڈ پر جنر ل بس ا سٹینڈ کے سامنے سر کا ری جگہ کو اپنی جگہ سمجھا نے لگے اور یہاں مو یشی باند ھ کر مو یشی فارم کھو ل رکھا ہے،T.M.Oاور ایڈ منسٹر ایٹر کو چا یئے کہ وہ فور ی طور یہاں کا دور ہ کر یں اور ان مسا ئل کو فور ی طور پر نوٹس لیں،تا کہ آئند ہ مذ ید مشکلا ت پید ا نہ ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی راہنماڈپٹی کنونیئر مصا لحتی کمیٹی تھا نہ لا ر ی اڈاہ گجرات طارق سلامت نے کہا کہ وزیر اعظم نے یو تھ سے الیکشن میں کئے تمام وعد ے پو ر ے کر دئیے،وزیر اعظم کی طر ف سے یہ لون آفر بے روز گار افراد کیلئے فا ئد ہ مند ثا بت ہو گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ انشا اللہ ملک کو تمام بحر انو ں سے با ہر نکا لنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے،مخالفین ملک کو تر قی کی راہ پر گامز ن ہوتا نہیں دیکھا سکتے وہ حکو مت کے تر قیا تی کامو ں سے حسد کر تے ہیں، اس لئے وہ روز انہ من گھڑ ے بیانا ت دیتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلد یا تی الیکشن میں پیپلز پارٹی تحر یک انصا ف اور ق لیگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گئے،