گجرات کی خبریں 10/5/2014

گجرات (محمدحنیف حیدری ) گیارہ مئی کی ریلی نے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر محمد حنیف حیدری نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ ریلی سے ہمیںکوئی خطرہ نہ ہے اور دوسری طرف کارکنان کی گرفتاریاں ‘کنٹینر لگا کر رستے روکنااور ٹرانسپورٹروں کوگاڑیاں نہ دینا اور جگہ جگہ پر رکاوٹیںکھڑی کرنا پنجاب حکومت اور ان کے حواریوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

عوامی مینڈیٹ چرا کر حکومت کوعوام بھاگنے نہیں دینگے صوبائی وزیرقانون اور اس کا رشتہ دار سابقہ چیف جسٹس نے ریٹرننگ آفیسرو ں سے جو کالے کرتوٹ قوم کے ساتھ کروائے ہیں ان کا وقت آگیا ہے کہ ان سے قوم پورا حساب لے گی الیکشن ہائی جیک کرنیوالوں کے خلاف آئین توڑنے کا مقدمہ بھی جلد درج ہوگا اور اپوزیشن اس وقت جو اکٹھی ہوئی ہے جو ایک نیک شگون ہے اور قوم کیلئے جلد خوشخبری سامنے آئے گی اور وطن عزیز کی خاطرعمران خان ‘علامہ طاہر لقادری ‘ق لیگ اور جماعت اسلامی اور دوسری جماعتوں کا اتفاق کیساتھ پر امن احتجاج کرنا قابل تحسین ہے دوسری طرف جمہوریت کے نام نہاد دعویدار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے پولیس گردی کروا رہے ہیں۔

سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد سے نہیں ڈرتے اور وطن عزیزمیں فرعون صفت حکمرانوںکو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے ہر قربانی دینگے سیاسی ورکر پارٹیوں کا سرمایہ افتخار ہوتے ہیں جیلیں یا گرفتاریاں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی عوامی خدمات کی خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکر نواز شریف حکومت کے خلاف سینہ سپر ہوچکے ہیں اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے جب تک یہ حکومت اقتدار چھوڑ نہیںدیتی اس وقت تک اب وقت کاکوئی بھی فرد آرام سے نہیں بیٹھے گا۔

افراتفری کے اس دورمیں حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پوری قوم سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے مگر حیران کن بات ہے کہ حکومتی وزیر اوٹ پٹانگ بیان دیکر وقت ٹپا رہے ہیں ایک سال گزرنے کے بعد جو حکومتی کردار سامنے آ یا ہے کہ یہ حکومت ایک فراڈ جھوٹ مکرو فریب کے ذریعے بنی جس کا آج وقت آگیا ہے کہ قوم اس کو رخصت۔