گجرات کی خبریں (جی پی آئی) 21-02-2013

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز ثناء خوان رسول عمران شاکر و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے کی اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول صوفی محمد اقبال ، حافظ محمد وقاص ، مظہر عزیز قادری ، قاری شفقت اللہ ،محمد ایوب قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، پیر سید فیض الحسن گیلانی ، پیر سید مبشر حسن بخاری ، حافظ سید علامہ مظہر حسین نقشبندی ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، انسپکٹر رشید چوہدری و دیگر نے شرکت کی ، اس روحانی محفل میں ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز سماجی شخصیت سید رضوان علی شاہ آف سپر ایشیا نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت سید رضوان علی شاہ آف سپر ایشیا نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تھے ، اس موقع پر رانا مشرف علی ناز ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، سید آصف رضا نقوی ، وقار الحسن ہیرا ، سید افضل شاہ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، رانامشرف علی ناز ، سید رضوان علی شاہ گزشتہ روز تعزیت کیلئے غازی آباد گئے
گجرات (جی پی آئی) صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، رانامشرف علی ناز ، سید رضوان علی شاہ گزشتہ روز تعزیت کیلئے غازی آباد گئے اور حسن علی عرف حسنی کی پھوپھی کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرینڈز چنگ چی رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر شفقت حسین سیال اور سرپرست اعلیٰ سید صابر حسین شاہ کی شکایت پر پولیس چوکی جٹووکل نے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
گجرات (جی پی آئی) فرینڈز چنگ چی رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر شفقت حسین سیال اور سرپرست اعلیٰ سید صابر حسین شاہ کی شکایت پر پولیس چوکی جٹووکل نے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گوہر پلازہ فیض آباد روڈ پر چنگ چی کا غیر قانونی اڈا بنا کر ملزم بھتہ وصول کر رہا تھا کہ فرینڈز چنگ چی رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر شفقت حسین سیال ، سرپرست اعلیٰ سید صابر حسین شاہ کی درخواست پر پولیس چوکی جٹووکل نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اس موقعہ پر انسپکٹر ٹریفک عبدالرئوف بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے معروف ثناء خواں نسیم احمد چشتی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات (جی پی آئی)قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے بانی اور معروف ثناء خوانِ مصطفی ۖ نسیم احمد چشتی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ محلہ علی مسجد پر معروف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ، جن میں پیر طریقت پیر سید بلال چشتی اجمیری سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف انڈیا ، پیر سید زمان شاہ سجادہ نشین کھیپڑنوالہ شریف ، پیر سید ظہور حسنین شاہ سجادہ نشین وڑائچانوالہ شریف و دیگر علماء کرام ، دینی محفلوں کے اراکین کے ہمراہ آئے اور مرحوم نسیم احمد چشتی کے صاحبزادے علی حسن ، بھائیوں عبدالمعید گھمن ، تنویر احمد گھمن ، شکیل احمد گھمن ، نوید احمد گھمن ، قمر اکیڈمی کے صدر خاور بشیر بٹ گولڑوی و دیگر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف ٹرانسپورٹر سید محمد اکبر شاہ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں ممتاز شخصیات کی شرکت
گجرات (جی پی آئی) معروف ٹرانسپورٹر سید محمد اکبر شاہ آف معین الدین پور سیداں کی صاحبزادی ،سید مجاہد شاہ اور شاہد شاہ کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں گجرات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، نمایاں شخصیات میں تحریک انصاف کے راہنما سید علی ہارون شاہ معین الدین پور ، پیپلز پارٹی کے راہنما سید عقیل عباس شاہ ، ق لیگ کے راہنما سید خادم حسین شاہ ، سید سلیم حسین شاہ ، سابق کونسلر سید بلو شاہ ، سید امداد حسین شاہ ، وزیرآباد سے چوہدری سلیم انسپکٹر ، صغیر باجوہ تحصیلدار ، چوہدری مظہر اقبال گجر تحصیلدار ، چوہدری ارشد شیل پٹرول پمپ ، چوہدری شمشیر حیدر تحصیلدار ، خالد حسین پٹواری ، پیر جاوید حسین شاہ ، چوہدری پرویز ، سرفراز حسین ، ڈاکٹر ابرار حیدر چٹھہ ، شمشاد حیدر رانجھا ایڈووکیٹ ، سجاد حیدر چٹھہ ، کاشف شہزاد گجر ، اقبال حسین ، تنویر حسین ، افتخار حسین، سید محمود شاہ ، سید نسیم حسن شاہ ، انسپکٹر سید دلدار شاہ آف پنجاب پولیس ، سب انسپکٹر سید اعجاز شاہ پنجاب پولیس ، سید وقار شاہ ، چوہدری زاہد بانٹھ ، چوہدری فرید ، سید رضوان شاہ و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔
امتحانات کے موقع پر دفعہ 144نافذ
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او نواز ش علی نے لاء اینڈ آرڈر بر قرار رکھنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون کے سپلیمنٹری امتحان کے دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گرایجوایٹ کالج بھمبر روڈ گجرات کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔اس حکم کے تحت امیدواران اور نگران عملہ کے علاوہ کسی غیر متعلقہ فرد کی امتحانی سنٹر کے 100میٹر کے اندر داخلہ پر اور امیدواروں اور نگران عملہ کے امتحانی سنٹر کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد لے جانا بھی ممنوع ہوگا ۔ حکم کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری کو ظہور الٰہی سٹیڈیم میں ہو گا
گجرات(جی پی آئی)پہلا ڈی سی او گجرات ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ظہورالٰہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا جائے گا ڈی سی او نوازش علی دن دس بجے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے۔ چیئرمین ایونٹ آرگنائزنگ کیمٹی چوہدری محمد وقاص کے مطابق ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ کے علاوہ کراچی، نواب شاہ، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباداور پشاور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او نوازش علی کی زیر نگرانی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی گجرات کی تاریخ کے منفرد سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صر ف بلائنڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ شائقین کو دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے سید منور حسن کی صدارت میں منصورہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں گجرات سے نو منتخب اراکین شوریٰ ڈاکٹر سید احسان اللہ ،ڈاکٹر طارق سلیم ،محمد احسان اللہ بٹ شریک ہوں گے۔اجلاس 22،23،24فروری تک جاری رہے گا۔شوریٰ کے اجلاس کا ایجنڈا اراکین کو پہلے بھیج دیا گیا تھا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، آیندہ الیکشن اور دیگر اہم امور پر جماعت اسلامی کے ملک بھر سے اراکینِ اظہار خیال کریں گے۔سید منور حسن شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اعظم بُٹر کی والدہ کا ختم قل آج ہو گا
گجرات (جی پی آئی )روزنامہ جذبہ گجرات کے جنرل منیجر چوہدری محمد اعظم بُٹر کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھیں، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج22فروری بروز جمعتہ المبارک دن 10بجے موضع بُٹر شادیوال روڈگجرات میں ہو گی ، جبکہ اجتماعی دعا گیارہ بجے ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرا پارٹی الیکشن میں ہم سابقہ کارکردگی اور میرٹ پر ووٹ دیں گے :خرم شہزاد
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)یونین کونسلز کے نو منتخب عہدیداران جن میں خرم شہزاد ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،محمد شہباز اور دیگر وں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سب نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ہم سابقہ کارکردگی اور میرٹ پر ووٹ دیں گے صدارت کے لیے امیدوار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پورے ضلع گجرات میں کارکردگی اور میرٹ پر نمبر ون پر آتے ہیں ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا ماضی بے داغ ہے ان کی شمولیت کے موقع پر عمران خان نے خود کہا تھا کہ میں نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی تحقیق کی اور ا س کو بے داغ پایا اسی وجہ سے میں اس کے گھر آیا ہوں یہ بات عمران خان نے بھرپور پریس کانفرنس کے موقع پر کہی ۔عمران خان کے سرٹیفیکیٹ کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نظریاتی کارکن ہیں صدارت کے لیے ان سے زیادہ کوئی موزوں امیدوار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس منصوبہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا عظیم کارنامہ ہے:عظیم سرور بٹ
کھاریاں(جی پی آئی)میٹرو بس منصوبہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا عظیم کارنامہ ہے ،جو کہ موٹروے پراجیکٹ کی طرح ملک کی تعمیرو رترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و مسلم لیگی رہنما عظیم سرور بٹ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جب موٹروے منصوبہ شروع کیا تھا تو مخالفین نے اس وقت بھی آسمان سر پہ اٹھالیا تھا ، اس منصوبہ کو اژدہا تک کہا گیا ، مگر آنیوالے وقت نے نہ صرف اسکی افادیت ثابت کر دی بلکہ دوسرے حکمرانوں نے بھی اس کو مزید آگے بڑھایا ، لاہور جو کہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارالحکومت ہے ،اس میں میٹرو بس کی اشد ضرورت تھی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کم وقت اور مناسب لاگت میں منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرواکر کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے جس پر ہم قائد ین کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیںن انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کے واحد لیڈر ہیں جو کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ کے حالات درست کرنے کیلئے محب وطن لیڈر کی ضرورت ہے :چوہدری شکیل احمد برسہ
کھاریاں (جی پی آئی)کوئٹہ کے حالات درست کرنے کیلئے محب وطن لیڈر کی ضرورت ہے ،کوئٹہ کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، پوری قوم کو دہشت گردون نے یرغمال بنایا ہوا ہے ،دہشت گردی میں ہلاکتوں کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی مسلم لیگی رہنما و ایم ڈ ی ٹریول ٹو ڈے چوہدری شکیل احمد برسہ نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر حملہ سے بے چینی کی فضا جنم لے رہی ہے ،چالیس روز قبل ہونے والی ہلاکتوں کے زخم ابھی بھرے نہیں گئے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادی پر خودکش کے ذریعے ظلم کی انتہا کر دی گئی ،انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ،کوئٹہ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پیپلز پارٹی کے نا اہل حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، حکمران دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہء کوئٹہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے : قاضی امیر حسین چشتی
کھاریاں(جی پی آئی)سانحہء کوئٹہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،سانحہء کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل بعد از نمازجمعہ پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار منتظم اعلیٰ شریعت کالج فاطمتہ الزہرا قاضی امیر حسین چشتی نے ایک خصوصی ملاقات میں اخباری نمائندوں سے کیا ،انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاجی ریلی شریعت کالج سے نکالی جائے گی جو جی ٹی روڈ چوک پر جا کر اختتام پذیر ہوگی ، سانحہء کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی ریلی میں کھاریاں اور گردونواح سے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا ،چند مٹھی بھر دہشت گرد وں کو پورے پاکستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے ،احتجاجی ریلی میں ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری عابد رضا کوٹلہ اپنے دور اقتدار میں بے مثال ترقیاتی کام کروائے ہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اُنکو حلقہNA-107کیلئے ٹکٹ جاری کرے تو عوام کی یہ خوش قسمتی ہوگی کہ وقار لیڈر مزید ترقیاتی کام کروائے اور اس حلقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔عوام سب کچھ جا ن چکے ہیں مسلم لیگ (ن) پو ری پا کستا نی قو م کی آ واز بن چکی ہے ۔میا ں برادران نے ما ضی میں بھی مہنگا ئی ،غر بت اور بے روز گا ری ختم کر نے کے لئے بے مثال کا ر نا مے انجا م دئے ۔اور اب بھی عوام کی خد مت میں عمل پیرا ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر راہنمامسلم لیگ (ن)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عتیق الرحمن،چوہدری ظفر اقبال نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ میاں نواز شریف عوامی طاقت سے برسراقتدار آ کر پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے، بیرونی ایجنڈا لے کر آنے والے انقلابی اور جعلی سونامی والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام پہچان چکے ہیں کہ میاں برادران کے سوا کوئی ملک کا خیر خواہ نہیں۔ زرداری حکومت نے روٹی کپڑا اور مکان دینے کا نعرہ لگا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، غریب عوام کا خون چوسنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن ٹریلر تھا انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو پورے ملک سے شکست دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام ضلع گجرات کے امیر مولانا عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر حالات اس قدر خراب کردئیے ہیں کہ الیکشن کا انعقاد تک مشکل لگ رہا ہے۔ قومی سطح پر دینی اور سیاسی قوتوں کا اتحاد ملک کو مشکل سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کی منزل کے حصول کیلئے باہمی رابطہ اور مشاورت وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کروڑوں دکھی محروم اور مجبور لوگوں کا ملک ہے جن کو امریکی پالیسیوں کی بدولت قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر ان سے خود مختاری اور آزادی چھین لی گئی ہے ۔ حکمران امریکی خواہشات پر عوام کو زندگی کی تمام سہولتوں سے محروم کر چکے ہیں ۔ ملک بھر میں بسنے والے 6 کروڑ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار سے محروم رکھا گیااور اقتدار میں آنے والے سرمایہ داروں ، وڈیروں اور جاگیرداروں نے قومی دولت لوٹ کر اپنے لیے محل تعمیر کیے ہیں۔ ملک میں کسی کی جان ، مال اور عزت محفوظ نہیں ۔ ہم کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کے مطالبے کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں جاننا چاہیے کہ ملٹری آپریشن وہ کمبل ہے جو ایک بار اوڑھ لیں تو 11سال جان نہیں چھوڑتا ۔ فوجی آپریشن سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہو جاتے ہیں ۔ بلوچستان میں پانچواں ملٹری آپریشن جاری ہے جس کے منفی نتائج نکلے ہیں، بالآخر مسائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہواکرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اگر بدترین لوٹ مار نہ ہوتی تو آج ملک میں اندھیرے نہ ہوتے ۔ آیندہ عام انتخابات میں اگر پاکستان کو روشن کرنا ہے توزربابا چالیس چوروں کا دیاگل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضانے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن،بے روزگاری اور بد امنی سے نجات کے لئے زر باباچالیس چوروںکا راستہ روکنا ہوگا۔عوام نے اگر آئندہ عام انتخابات میںمحمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تو دوسال کے اندر ملک سے لوڈشیڈنگ سمیت تمام اندھیروں کا خاتمہ کردیں گے۔ ڈکٹیٹر مشرف اورزربابا کے حواریوں نے لوڈشیڈنگ سے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیاہے،صنعتوں چمنیوںسے دھواں نکلنا بند ہوگیاہے،زراعت،ہسپتال اور سکولوں کو روشنیوں سے محروم کردیاگیاہے۔۔جنہوں نے حاجیوں کی جیبیں کاٹیں۔رینٹل پاورمنصوبوں میں اربوں روپے کھائے اور سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود80۔ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے توقیر صادق کونیا پاسپورٹ دے کر ابوظہبی فرار کرادیااگر ان لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا۔ ترقی کے ثمرات غریب کسانوں،مزدوروں اور عام آدمی تک پہنچائے گئے ہیں کیونکہ یہ ان کا بھی پاکستان ہے اور پاکستان کے وسائل پر صرف امیروں،جاگیرداروں اور بڑے لوگوں کا حق ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ،کراچی،خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں میں قتل وغارت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہیں۔ہم نے پاکستان کے دولخت ہونے کے واقعہ سے سبق نہیں سیکھا اور اگر ایک دوسرے کے گلے کاٹتے گئے تو خدانخواستہ پاکستان نہیں بچے گا۔یہ ملک کسی ایک فرقہ نے نہیں بلکہ ایک خدا،ایک رسول اور ایک کتاب کے ماننے والوں نے بنایا ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا کر امن قائم کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ،ان کی تکمیل کا عملی ثبوت ان کے سامنے ہے اور ضلع کی ترقی کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ تعمیروترقی کے حوالے سے پنجاب کو بدل دیا ہے اور اب ہم پاکستان کو بدلیں گے۔ لیپ ٹاپ،سولر لیمپس کی تقسیم اور میٹرو بس جیسے منصوبے عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیںجبکہ دوسرے صوبوں کے عوام اور تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترقی کا سبق سیکھنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے راہنما فخر کوٹلہ چوہدری آصف رضا نے حلقہPP-115کا طوفانی دورہ کیا اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیا ت سے ملاقاتیں کی اور مختلف جگہوں پر تعزیت کی اور تقریبات میں شرکت کی اُنہوں نے کھاریاں ،تھپلہ، بدرمرجان،ڈمیان،ملکہ،گلیانہ،ککرالی،دادوبرسالہ سمیت دیگر علاقوں کا وزٹ کیا اُنکے ہمراہ حاجی محمداسلم خان،حاجی رفیق احمد بٹ،چوہدری منیر احمد،چوہدری محمد انور،چوہدری عدنان اور دیگر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن میں کامیاب ہوکر عمران خان کے ویژن عملی جامعہ پہناتے ہوئے تاجر یونین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں حل کروائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے ٹریڈ سیکرٹری چوہدری جاوید گوندل نے کیا اُنہوں نے کہا کہ عمران خاں ایشیاء کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پارٹی کو قومی لیول پر تشکیل دیا ہے گراس روٹ پر الیکشن مہم کے ذریعہ سسٹم رائج کیا انشاء اللہ عمران خان اپنے وعدہ کے مطابق23مینارپاکستان80ہزار لوگوں کا حلف لیں گے اُنہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین کے پلیٹ فارم پر کامیاب ہوکر تاجر برادری کے مسائل دہلیز پر حل کروائیں گے۔