گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈویژنل محفل مشاعرہ کا انعقاد 27 فروری کو آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہوگا

گوجرانوالہ(جی پی آئی)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈویژنل محفل مشاعرہ کا انعقاد27 فروری بروز بدھ ساڑھے10 بجے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہوگا مشاعرہ میں ڈویژن بھر سے شعرا شرکت کریں گے۔

جبکہ مشاعرہ کی صدارت امجد اسلام امجد کریں گے جبکہ کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن چیئرمین گوجرانوالہ آرٹس کونسل عبدالجبار شاہین مہمان خصوصی ہوں گے۔