ایک شخص نے تین افراد کو بوگس چیک دے کر لاکھوں روپے بٹور لیے

چکوال(جی پی آئی)ایک شخص نے تین افراد کو بوگس چیک دے کر لاکھوں روپے بٹور لیے۔محلہ عثمان آباد چکوال شہر کے عصمت کمال نے پانچ لاکھ ستر ہزار روپے ،غلام رسول سکنہ دھرابی نے سات لاکھ تیس ہزار روپے اور ثاقب حسین سکنہ چک باقر شاہ نے ایک لاکھ اٹھانوے ہزار روپے ادھار ملزم انعام الحق ولد انوار الحق سکنہ ڈھاب پڑی کو دئیے۔

ملزم نے تینوں افراد کو ایک نجی بینک کے چیک تھما دئیے۔تاہم مقررہ وقت پر جب چیک کیش کرانے گئے تو چیک ڈس آنر ہو گئے۔ تینوں نے تھانہ سٹی میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔