محترمہ بیگم عفت لیاقت علی خان کا تعلیم دوستی کی طرف ایک اور قدم ،حلقہ پی پی بیس کے سات دیہات میں قائم سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا سہرا بیگم عفت لیاقت علی خان کو جاتا ہے

چکوال(جی پی آئی) محترمہ بیگم عفت لیاقت علی خان کا تعلیم دوستی کی طرف ایک اور قدم ،حلقہ پی پی بیس کے سات دیہات میں قائم سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا سہرا بیگم عفت لیاقت علی خان کو جاتا ہے۔ جن کی تعلیم دوستی کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چکوڑہ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بہکڑی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈھڈیال۔

گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول فم کسر، گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول سکریالہ ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑہ اعوان، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کال، کو وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات میں اپ گریڈ کرایا اور ان کی اس کاوش سے حلقے کی عوام انتہائی ممنون و مشکور ہیں۔