گوجرانوالہ: نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کرتے چینی انجینئر ہلاک

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کے دوران چینی انجینئر کرین کا کنڈا سر میں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اسے زخمی حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کیلئے چین سے رواں ماہ چھ ستمبر کو تیس سالہ انجینئر” ڑوہینگ ” گوجرانوالہ پہنچا، گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ پراجیکٹ پر کرین کے ذریعے ایک بڑا پائپ نصب کر رہاتھا کہ اس دوران کرین کا کنڈا اس کے سر پر جا گرا،جس سے اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی، فوری طبی امداد کیلئے پہلے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا اور پھر انہیں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہا پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پراجیکٹ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حادثے سے متعلق تمام ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے،کلیرنس ملتے ہی لاش چین روانہ کردی جائے گی ،لاش کو اس وقت جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔