گوجرانوالہ : کسیرا بازار میں آتشزدگی،60 دکانیں اور 70 کیبنز جل گئے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ کسیرا بازار میں آگ لگنے سے 60 دکانیں اور 70 سے زائد کیبنز جل گئے۔گوجرانوالہ کے کسیرا بازار میں واقع یوپی ایس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار میں واقع 60 دکانوں اور 70سے زائد کیبنوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ اور ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ پر تقریبا ڈھائی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔

آگ سے کپڑے، بیڈشیٹ اور برتنوں کے کیبنز اور دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ متاثرین کے مطابق امدادی ٹیموں کی آمد میں تاخیر زیادہ نقصان کا باعث بنی۔