گوجرانوالا میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

Gujranwala Rain

Gujranwala Rain

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالا میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ابر رحمت برستے ہی گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا لیکن بجلی کی غیراعلانی بندش نے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھادیں۔ گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے، ماڈل ٹاون اور سیٹلائٹ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر جمع ہوجانے والے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، ابر رحمت برستے ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بارش ہوتے ہی جہاں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، وہیں بجلی کی غیر اعلانی بندش نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔