تحریک انصاف کا 35 حلقوں میں دھاندلیوں پر وائٹ پیپر تیار

PTI

PTI

پنجاب (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب کے 35 قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلیوں کے مبینہ ثبوتوں پر مشتمل وائٹ پیپر تیار کر لیا ہے، عمران خان یکم اگست کو یہ وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں مذکورہ حلقوں میں آنے والے نتائج خصوصا پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ آفیسرز کے نتائج میں آنے والا واضح فرق۔

مختلف حلقوں میں کئی پولنگ سٹیشنوں کے نتائج مجموعی نتائج میں شامل نہ کیا جانا شامل ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں الیکشن کمیشن کی نااہلی، ناکامی اور مجرمانہ غفلت کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔