گوجرانوالہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، وائس پرنسپل قتل

Gujranwala Firing

Gujranwala Firing

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے ایک سرکاری سکول میں نامعلوم افراد وائس پرنسپل کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔ گوجرانوالہ ایمن آباد کے قریب گورنمنٹ الکرم بوائز ہائی سکول میں تعینات وائس پر نسپل محمد ریاض کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ دفتر میں اکیلے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت سکول کا چوکیدار موجود نہیں تھا۔ نامعلوم افراد وائس پرنسپل کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس اور اساتذہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش کو کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔