عمران خان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان (جیوڈیسک) کی سیاست میں تہلکہ مچانے اور ملک کے چاروں صوبوں میں عوامی نمائندگی پانے والی تحریک انصاف کے کپتان عمران خان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان کے کامیا ب جلسے سے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے سیاسی مستقبل کی فکر لگ گئی تھی۔ ملک کو کینسر اسپتال جیسا تحفہ دینے والا عمران خان نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔

تبدیلی کا نعرہ دلوں سے لبوں تک آگیا عمران کی بڑھتی مقبولیت نے ایوانوں میں بھی ہل چل مچائی ، ایک دوسرے کے مخالف عمران کے خلاف اتحاد کی باتیں کرنے لگے ، لیکن ایک چھوٹی سی لاپرواہی نے تحریک انصاف کو عین انتخابات کے موقع پر اپنے قائد سے دور کر دیا۔

عمران خان لاہور میں ایک جلسے کے اسٹیج پر چڑھتے ہوئیگر گئے ، انہین شدیدچوٹیں آئیں اور وہ ذاتی طور پر الیکشن کی نگرانی نا کر سکے، انتخابات میں تحریک انصاف بہت بڑی قوت بن کر سامنے آئی، خیبر پختون خوان میں حکومت بنائی اور قومی اسمبلی میں تیسری بڑی پارٹی بن گئی۔

کل اسی قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ، لیکن عمران خان کی پوری ٹیم اسمبلی کے اندر ہو گی لیکن عمران خان اپنی کمر کی چوٹ کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔