گجرات کی خبریں 23-02-2013

 

ہمارا مذہبی خاندان سے تعلق ہے  : چوہدری پرویز الٰہی
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا مذہبی خاندان سے تعلق ہے ، اور ہمارے خاندان نے نفاذ اسلام کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے وہ گزشتہ روز صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے آستانہ نظامیہ سیفیہ پر علمائے و مشائخ کے اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ تحریک نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم میں چوہدری ظہور الٰہی شہید ، چوہدری شجاعت حسین اور خود میں نے بھرپور کام کیا ہے اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں نے سیرت کمپلیکس اور قرآن کمپلیکس کا منصوبہ شروع کیا تھا تا کہ سیرت النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر کام ہو سکے اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر قابو پایا جا سکے اور مقدس اوراق کو ریسائیکل کر کے انہیں قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال لایا جا سکے ، مگر موجودہ پنجاب حکومت نے اس پراجیکٹ کو کامیاب نہیں ہونے دیا ، اگر اللہ نے موقع دیا تو ہم اس پر دوبارہ کام شروع کرینگے اور عوام کو سہولت کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام ہو گا ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے نفاذ کیلئے کام کرتے رہینگے اور عوام کے اعتماد سے ہمیشہ کامیابی حاصل کرتے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے علماء و مشائخ کے کردار کو بے حد سراہا جو وہ لوگوں میں دین کی بیداری کیلئے کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھرپور طریقہ سے کام کریں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، مشرف دور میں میں نے علماء کے تعاون سے مدرسوں پر ہونے والی پابندیوں کو ختم کروایا اور مدرسوں کے وقار میں اضافے کیلئے اقدامات کیے ، ہم علماء و مشائخ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سنگت سٹاف گجرات اور حلقہ تعلقاتی گروپ NA-105نے شناختی کارڈ کی اہمیت ، ووٹ کی اہمیت اور خواتین کا آئینی حق ووٹ کا الیکشن میں استعمال پر اور ضلع گئجرات میں ایک لاکھ پچاسی ہزار اہل ووٹرز کا ختمی انتخابی فہرستوں میں نہ ہونے پرسیمینار منعقد کیا جس میں نادرا، الیکشن کمیشن گئجرات ، سول سوسائٹی تنظیموں ، پولیٹیکل پارٹیوں کے ممبرز ، کارکنوں ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آفیشلز میڈیا سے تعلق رکھنے والوں اور علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر صاحب نے سنگت فائونڈیشن کے عملی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ الیکشن کمیشن گئجرات ضلع بھر میں ووٹر رجسٹریشن کے لیے بھر پور تعاون کرے گا ۔ اس کے علاوہ نادرا کوارڈینٹر نے بتایا کہ بہت جلد ایسے علاقوں کی شناخت کر لی جائے گی اور نادرا وین فراہم کی جائے گی ایسے علاقے جہاں اٹھا رہ سال کی عمر کے افراد ہیں جلد از جلد ان کی رجسٹریشن بھی مکمل کر لی جائے گی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی گجرات حاجی عمران ظفر پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی سیمینار میں شرکت کی اور حلقے میں اتنی اہل ووٹرز کی فہرستوں میں نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس کے لیے کوششیں کریں گے تاکہ وہ آنے والے الیکشن میں اپنا آئینی حق استعمال کر سکیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صدر مس وزیرانساہ نے سنگت فائونڈیشن ،فافن کی اس بھر پور کاوش کو سراہا اور خواتین کا انتخابی عمل میں شرکت کے لیے شناختی کارڈ کی اہمیت اور ووٹ کی اہمیت پر با ت کی ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی عامر عثمان عادل نے جمہوری معاشرے کے قیام اور فروغ کے لیے سنگت فائونڈیشن اور فافن کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا اور بتایا کہ بلاشبہ سنگت فائونڈیشن گئجرات شناختی کارڈ اور ووٹ کی اہمیت پر بہت اچھے سیمینار کا انعقاد کیا اور تمام متعلقہ اداروں اور اہل علاقہ کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے گھر آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ جا کر دعا کرائی
گجرات (جی پی آئی) متحدہ علماء و مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کے گھر آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ جا کر دعا کرائی ، حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین سے کہا کہ اس وقت ملک نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ، ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے ، اس افراتفری کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم میں ہے ، آقا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی شریعت کے قانون میں ہر کسی کو اس کا حق ملتا ہے ، یہودیوں کا قانون اب بھی پاکستان میں رائج ہے ، جبکہ ہم مسلمان ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر سیاسی ہیں ہم آپ سب کیلئے دعا گو ہیں ، ہم ہر اس کیلئے دعا گو ہیں ، جو پیارے آقا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی بات کرے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی ذات ہے ، جس کا نام محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ہے درود ان پر پڑھتے ہیں اور خود سنور جاتے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ایک عظیم عاشق رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ہیں ، ہمیشہ ہمارے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان کیلئے دعا گو ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکیم جواد الرحمن نظامی کی نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سوچ اعلیٰ ترین سوچ ہے ، ہم بھی یہی چاہتے ہیں اور ہم پہلے بھی دین کی سوچ اور دین کے کاموں کو پسند کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ختم نبوت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کیلئے بھی قربانیاں دیں ہم بھی دے رہے ہیں ، انہوں نے آخر میں دعا کی درخواست کی علماء اکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملاقات کی تقریب ایک جلسہ کا رنگ اختیار کر گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزدوروں کے خون سے چلنے والے کارخانوں اور فیکٹریوں کا سارا سرمایہ داروں کی جیبوں میں چلاجاتاہے :چوہدری عمران
گجرات (جی پی آئی)راہنماامیر جماعت اسلامی چوہدری عمران نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل امیروں اور حکمرانوں کے در کے غلام اور تمام محرومیاں اور مایوسیاں غریب مزدور کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں، حکمران مزدور کو کھاتا پیتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے خون سے چلنے والے کارخانوں اور فیکٹریوں کا ساراسرمایہ داروں کی جیبوں میں چلاجاتاہے اور مزدروں کے بچے بھوک سے نڈھال سسک سسک کر دم توڑ جاتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ عوام اندھے وزیروں اور بہرے مشیروں سے امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے خالق کائنات سے رجوع کریں تاکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے جس کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور ان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھنے والے لوگوں کا انتخاب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں عدنان ناظم انصاری کی یونین کونسل 47سے جانشین کا اعلان
گجرات (جی پی آئی)سابق چیئرمین بلدیہ میاں محمد ناظم انصاری مرحوم کے صاحبزادے سابق ناظم یونین کونسل 47میاں محمد اعظم انصاری مرحوم کے بھتیجے میاں عدنان ناظم انصاری کی یونین کونسل 47سے جانشین کا اعلان ، وہ آئندہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینگے ، اور موجودہ الیکشن میں چوہدری برادران کی انتخابی مہم کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے ، ان کی جانشینی کا اعلان گزشتہ روز ان کے شیلر میں ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر سیاسی عمائدین اور معززین یوسی 47کی موجودگی میں کیا گیا ، اس یونین کونسل سے میاں محمد اعظم انصاری کے انتقال کے بعد سیاسی جانشین کے حوالہ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز میاں فرحان ناظم انصاری سے دریافت کیا کہ آئندہ سیاسی سرگرمیوں میں خاندان کا کونسا فرد حصہ لے گا ، جس پر میاں فرحان ناظم انصاری نے کہا کہ میرا بھائی میاں عدنان ناظم انصاری وہی خدمات سرانجام دے گا جو میرے والد ، تایا اور داد جان نے دی ہیں ، ہمارا چوہدری برادران سے تعلق ہے ، وہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھیں یا ن لیگ سے ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں ، ہمیں تو چوہدری برادران کا ساتھ نبھانا ہے اس موقع پر میاں عمران مسعود ، حاجی الیاس الرحمن ، منظور حسین ڈار ، چوہدری ارشاد ، ٹھیکیدار ظفر اقبال ، میاں شہباز انصاری ، حاجی اختر حسین ، چوہدری اجمل حسین ، چوہدری عمر ایاز گھمن ، ذکاء اللہ ڈھلو ، لالہ عبدالحمید ، حاجی اختر حسین ، لالہ رشید ، محمد انور کمبوہ ، لالہ فضل ، رضوان افضل ، محمد افضل ، محمد صفدر رانجھا ، حاجی محمد آصف ، حاجی بشیر انصاری ، طاہر شہباز ، حاجی طاہر انور ، محمد ناظم کھوکھر ، صابر حسین انصاری ، خالد محمود بھٹی ، حاجی محمد یونس ، غفور گجر ، میاں محمد ارشد گجر ، ریاض درباری ، رانا مسعود احمد ، راناجاوید انور ، محمد شریف کھوکھر ، شفقت اللہ انصاری ، ابرار رفیق ، حاجی الیاس انصاری ، حاجی رزاق کوٹ رانجھا ، جمیلہ بیگم ، زاہدہ پروین اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورکروں اور ساتھیوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے :چوہدری پرویز الٰہی
گجرات (جی پی آئی)ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ورکروں اور ساتھیوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ، یہ پارٹی اثاثہ ہیں ، ان کے ساتھ تعلقات میں مزید اضافہ کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حیدری کمیونٹی سنٹر گجرات میں یوسی 57کے مشاورتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ محمد حنیف حیدری ہمارے بھائی ہیں ان کی محنت پارٹی لگن اور پارٹی وفاداری میں کوئی شک نہیں وہ جذباتی ہیں انہیں غصہ پر قابو پانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ محمد حنیف حیدری نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ق کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں ، وہ اپنے اندر تحمل اور برداشت پیدا کریں انہوں نے کہا کہ معاملات غصہ میں اور بھی بگڑ جاتے ہیں ، ٹھنڈے دل سے سوچا جائے تو سو حل نکل آتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم کارکنوں کی بجائے ان دشمن قوتوں کے خلاف نبرد آزماء رہیں گے جو گجرات ضلع کی ترقی نہیں چاہتے اور گجرات کی آن بان شان کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سائیکل ہمارا انتخابی نشان ہے ، ورکرز کا فرض ہے کہ یہ وہ عوام کو بتائیں کہ اس نشان کے حامل امیدواروں کو کامیاب کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمالپور سیداں کی ممتاز سماجی شخصیت سید توحید شاہ کی بیٹی کی رخصتی ایک بڑا اکٹھ بن گئی
گجرات (جی پی آئی ) جمالپور سیداں کی ممتاز سماجی شخصیت سید توحید شاہ کی بیٹی کی رخصتی ایک بڑا اکٹھ بن گئی مدینہ سیداں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا سید ریاض حسین شاہ کے صاحبزادہ سید فیاض حسین شاہ آف اٹلی سے توحید کی صاحبزادی کا نکا ح ہوا بارات اور مہمانوں کا استقبال،سید فضلیت حسین شاہ،سید خادم حسین شاہ، عظمت حسین سید،سید آفتاب شاہ،سید مدد شاہ،سید اختر شاہ،سید خرم شاہ،سید عاطف عظمت سید،سید سالک حسین شاہ،حاجی سردار نے کیا ۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم پاکستان چوہدری پرویز الٰہی سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود،نصیر احمد سدھ،صفدر ممتاز سندھو،افضال اکبر چیچی،چوہدری محمد اشرف ریحاینہ،چوہدری محمد ارشاد،ملک اسحاق اعوان،مظہر وڑائچ نت،سید فرحان شاہ،سید صغیر حسین،سید مبین حسین،ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ،صاحبزادہ عبد العزیز، چوہدری جمشید اقبال جاوید بٹ،سید تجمل حسین شاہ،سید ارشد حسین شاہ،مختار بٹ،اخلاق وڑائچ،افتخار گولڈن،سیٹھ یعقوب سیٹھی،سید ناصر جابر فتحپور،احسان کرام گھرال،سید شبیر حسین شاہ،ٹھیکیدار لیاقت علی،سید سرفراز حسین شاہ،جاوید اقبال نظامی،شیخ وحید اختر،ذوالفقار احمد لوہسر،سید خالد حسین شاہ،لالہ محمد افضل کوٹ بیلہ،سید قدیر حسین شاہ،سید نورالحسن شاہ،افضال دیونہ،چوہدری محمد اقبال سوک کلاں،غلام رسول شارق، سید فدا حسین شاہ،سید علی عابد ایڈووکیٹ چوہدری محمد عنایت،سید اعجاز حسین شاہ عرف چن پیر،سید قاسم شاہ،سید پیر زاہد حسین گیلانی،سید شہناز اکرم ایڈووکیٹ،حاجی سردار،شمشیروڑائچ،چوہدری اعجاز رنیاں،سیدعقیل عبا س شاہ،سید شوکت وسیم شاہ،چوہدری ارشاد،سید عامر عبا س شاہ، خان عدنان خان،چوہدری اصغر ایس ای واپڈا ،سید شکیل حیدر شاہ،چوہدری محمد اشرف ٹبی مرالاں،چوہدری محمد اصغر پسوال ایڈووکیٹ،ودیگر ممتازشخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی عوام کا کوئی احساس نہیںاگر انہیں احساس ہوتا تو وہ شہباز پور پل کی تعمیر اور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کو نہ رکواتے:چوہدری پرویز الٰہی
گجرات(جی پی آئی)نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور والوں کو گجرات کی عوام کا کوئی احساس نہیںاگر انہیں احساس ہوتا تو وہ شہباز پور پل کی تعمیر اور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کو نہ رکواتے ہمیں گجرات والوں کا احساس ہے ہم نے گجرات کی عزت میں ہمیشہ اضافہ کیا اورجب اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا رحیم یارخان،بہالپور،اٹک بلکہ پورے پنجاب میں عوام کی خدمت کی۔اور اپنے ضلع گجرات کا اونچا کیا۔ہمار ے پانچ سالہ موجودہ دور کاموازنہ کر لیا جائے تو ہماری کارکردگی ن لیگ والو ں سے کئی زیادہ بہترہے ۔ہم نے لوگوں کوروزگار فراہم کیا۔ہسپتال بنوائے، یونیورسٹیاں بنائیں۔1122ریسکیو کا قیام بھی ہمارے دور میں ہوا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل56ملک اسحاق اعوان کی رہائشگاہ پر اور مظہروڑائچ نت کی رہائشگاہ سمیت مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا سموقع پر چوہدری وجاہت حسین ،میاں عمران مسعود،ملک اسحاق اعوان،مظہر وڑائچ نت،چوہدری ارشاد،چوہدری اشرف ریحانیہ،ملک بلال اسحاق بھی موجود تھی ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ ہم جیتیںیا ہاریں ہمارے رشتے ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔گجرات ہمارا اپنا گھر ہے ہم مل کر اسے سنواریں گے اہل گجرات سے ہمار ااٹوٹ رشتہ ہے۔ہمیں جب بھی موقع ملا ہم گجرات کی عزت میں اضافہ کیا۔ہماری سوچ غریب آدمی کا محور ہے ۔ہم ہمیشہ غریبوں کی بھلائی کیلئے سوچا ۔آج کے دور میں لوگوں کو ادویات نہیں ملی ڈاکٹر ہڑتالوں پر ہیں بیروزگاری عام ہے۔ ہم گجرات میں ایسی یونیورسٹی بنائی جو پورے ہندوستان اور پاکستان میں نہیں۔آج اہل گجرات کی بچیاں کراچی اور لاہور پڑھنے کی بجائے گجرات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ ہم اقتدار ہوں یا اپوزیشن میں ہم نے اہل گجرات سے وفا کا رشتہ قائم کیا ہے اور گجرات کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے۔اسے خراب نہیں ہونے دیا۔میاں عمران مسعود نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی نے وزرات اعلیٰ کے دور میں اہل گجرات کی بھرپور خدمت کی اور تاریخ کام کروائے۔جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ہمیں ایسے نمائندوں اور لیڈروں کو ہاتھوں پر اٹھانا چاہیے ۔ملک اسحاق اعوا ن نے کہا کہ عام انتخابات میں ہم چوہدری پرویز الٰہی کو واضح اکثریت سے کامیاب کروا کرقومی اسمبلی میں بھیجیں اور یک جان ہوکر الیکشن لڑیں گے ۔حلقہ این اے105میں چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کے امیدوار ہیں اور وہ سائیکل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔قبل ازیں جب چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری وجاہت حسین ،میاںعمران مسعود ،ملک اسحاق اعوان کی رہائشگاہ پر پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید فضلیت حسین شاہ نے چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ظہر انہ دیا
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید فضلیت حسین شاہ نے چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ظہر انہ دیا۔اس موقع پر سید عظمت حسین شاہ،سید خادم حسین،سید عاطف حسین شاہ نے استقبال کیا جبکہ ظہرانہ کی تقریب میں میاں عمران مسعود،ملک اسحاق اعوان،ڈاکٹر طلعت اقبال،سید سالک حسین شاہ،چوہدری محمد اشرف ٹبی سیکھواں،چوہدری ارشاد چیئرمین،سید خرم حسین شاہ،چوہدری امتیاز ٹبی سیکھواں،مظہروڑائچ نت،ذوالفقا ر پپن،ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ،چوہدری ارشاد سابق ناظم،جاوید اقبال نظامی،صفدرشاہ،سید فرحان شاہ،ودیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔چوہدری پرویز الٰہی نے علاقہ کی معزز ترین لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔اور نما ز ظہر بھی ادا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بینظیر بھٹو شہید مینشن میں آج پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا مشاورتی اکٹھ ہوگا
گجرات(جی پی آئی) بینظیر بھٹو شہید مینشن (پگانوالہ ہائوس)میں آج پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا مشاورتی اکٹھ ہوگا۔جس میں وفاقی وپارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ الیکشن 2013کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ورکروں کو اعتماد میں لیں گی ۔تفصیلات کے مطابق24فروری بروز اتوار آج 12بجے بے نظیر بھٹوشہید مینشن میں تاریخی اکٹھ ہوگا۔ہر یونین کونسل سے خواتین شرکت کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں آج انسداد ڈینگی کا دن منایا جائے گا
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں آج انسداد ڈینگی کا دن منایا جائے گااس موقع پر ضلع بھر کے سرکار ی دفاتر کھلے رہیں گے۔ ڈی سی او نوازش علی نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ دریں اثناء شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگہی کے لئے محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام نارمل سکول سے ضلع کونسل ہال تک واک ہوگی جسکی قیادت ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض، ڈی او سوشل ویلفئیر محمد ارشد کریں گے بعد ازاں سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی سی او نوازش علی نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج نالے کی تعمیر کا حکم دیدیا ہے
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوازش علی نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج نالے کی تعمیر کا حکم دیدیا ہے جبکہ ٹی ایم اے کے عملہ نے نالے کی صفائی کر کے عارضی طور پر نکاسی آب کانظام چالو کر دیا ہے۔حیات پورہ سرگودھا روڈکے معززین حاجی یونس صراف، پروفیسر نصرت، ملک انور ، چوہدری وارث، محمد ارشد ودیگر نے ڈی سی او نوازش علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور نکاسی آب کے حوالے سے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں ڈی سی او خود موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹی ایم اے کے سٹاف کو فوری طور پرنالے کی صفائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ حیات پورہ نالے کے قابل مرمت حصے کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نوازش علی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ، شہریوں کو صحت و صفائی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔معززین علاقہ نے عرصہ دراز سے درپیش مسئلہ کا نوٹس لینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری جماعت الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے :چوہدری پرویز الٰہی
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنماء نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ہم انتخابات کے وقت پر انعقادکے حامی ہیںمسلم لیگ ق کی جانب سے انتخابات کے التواء کی باتیںد رست نہیںہیں یہ مسلم لیگ ن کا پراپیگنڈہ ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور میں پورا پنجاب کنگال کردیا ہے وہ گزشتہ روز ظہور پیلس گجرات میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کیساتھ مل کر انتخابات میںن لیگ کامقابلہ کریگی اور اسے شکست سے دوچار کریگی انہوں نے کہاکہ خادم اعلیٰ پنجاب صرف بڑھکیںمارنے کے سواء کچھ نہیں کرسکتے ‘جنگلہ بس سروس ایشیاء کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے اس میگا سکینڈل کو برسر اقتدار آکر عوام کے سامنے بے نقاب کرینگے ‘انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے105سے خود الیکشن میں حصہ لونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بارش سے موسم سرد ہونے سے سوئی گیس کا پریشر دوبارہ کم ہوگیا
گجرات ( جی پی آئی)گجرات میں بارش سے موسم سرد ہونے سے سوئی گیس کا پریشر دوبارہ کم ہوگیا ‘گھریلو صارفین کومشکلات کا سامنا گزشتہ روز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘شہر کے اکثر علاقوں ماڈل ٹائون مرغزاز ٹائون شادمان کالونی اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں سارا دن سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران گجرات کی جانب سے سوئی گیس کے زائد بلوں پر احتجاج کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران گجرات کی جانب سے سوئی گیس کے زائد بلوں پر احتجاج کیا گیا گزشتہ روز چوک پاکستان گجرات میں سینکڑوں تاجروںنے سوئی گیس کے زائدبلوں کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مرکزی رہنماء جاوید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے عوام اور تاجروں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی ہے اگر قیمتیں بھی بڑھی ہیں تو اتنے زیادہ بل نہیں آنے چاہیے تھے حکمران اپنی عیاشیوں کے پیسے عوام سے وصول کررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر تمام تاجروں کو بل ادا نہ کرنے کی ہدایت کی ‘انہوں نے کہاکہ جب تک زاہد بل کم نہیںکئے جاتے اس وقت تک بل ادا نہیں کئے جائیں گے اور پر امن احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف ٹرانسپورٹر سید محمد اکبر شاہ کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئی
گجرات (جی پی آئی )معروف ٹرانسپورٹر سید محمد اکبر شاہ آف معین الدین پور سیداں کی صاحبزادی ،سید مجاہد شاہ اور شاہد شاہ کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں گجرات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، نمایاں شخصیات میں تحریک انصاف کے راہنما سید علی ہارون شاہ معین الدین پور ، پیپلز پارٹی کے راہنما سید عقیل عباس شاہ ، ق لیگ کے راہنما سید خادم حسین شاہ ، سید سلیم حسین شاہ ، سابق کونسلر سید بلو شاہ ، سید امداد حسین شاہ ، وزیرآباد سے چوہدری سلیم انسپکٹر ، صغیر باجوہ تحصیلدار ، چوہدری مظہر اقبال گجر تحصیلدار ، چوہدری ارشد شیل پٹرول پمپ ، چوہدری شمشیر حیدر تحصیلدار ، خالد حسین پٹواری ، پیر جاوید حسین شاہ ، چوہدری پرویز ، سرفراز حسین ، ڈاکٹر ابرار حیدر چٹھہ ، شمشاد حیدر رانجھا ایڈووکیٹ ، سجاد حیدر چٹھہ ، کاشف شہزاد گجر ، اقبال حسین ، تنویر حسین ، افتخار حسین، سید محمود شاہ ، سید نسیم حسن شاہ ، انسپکٹر سید دلدار شاہ آف پنجاب پولیس ، سب انسپکٹر سید اعجاز شاہ پنجاب پولیس ، سید وقار شاہ ، چوہدری زاہد بانٹھ ، چوہدری فرید ، سید رضوان شاہ و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسمانی بجلی گرنے سے 5کمرے منہدم،4افراد شدید زخمی
جلالپورجٹاں(جی پی آئی)تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاوں چوپالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5کمرے منہدم،کمروں میں موجود 4افراد شدید زخمی ،زخمیوں میں غلام حیدر اُنکی بیوی ،اُنکی بیٹی اور رفعت قریشی شامل ہیں۔