گوادر ائیرپورٹ کے قریب دستی بم حملہ،8افراد زخمی

Gwadar Airport

Gwadar Airport

گوادر (جیوڈیسک) گوادر ایئرپورٹ کے علاقہ میں مکی مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے درزی کی دکان پر دستی بم حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایئرپورٹ کے علاقہ مکی مسجد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار درزی کے دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم کے حملے کے نتیجے میں چھ غیر مقامیوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او پرویز خان عمرانی کی سربراہی میں پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر مزید تفتیش کر رہی ہے۔