غذامیں کیٹرے شامل کرنے سے غذائی قلت دور پو سکتی ہے ،اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیو یارک(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ کیٹرے مکوڑے کھانے سے دنیا بھر میں غذا کی کمی سے نمٹا جاسکتا ہے۔عالمی ادارہ خوراک نے تجویز کیا ہے کہ کمی سے نمٹنے کے لیے لوگ اپنی اپنی خوراک میں کیٹرے مکوڑے شامل کریں۔

دنیا میں دو ارب افراد کی غذا میں کیٹرے مکوڑے پہلے ہی شامل ہیں، تاہم کئی مغربی ممالک کے افراد کیلئے کیٹرے ہضم نہ کرسکنا، ان کے استعمال میں خاصی بڑی رکاوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھنورے اور بھڑ وغیرہ کا کھانے میں استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔ جبکہ ایسے کیٹروں کی فارم ہاوسسز میں افزائش کرکے غذائی اشیا کی قلت کو بخوبی دور کی جاسکتا ہے۔