حافظ آباد: 85 سالہ بڈھے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی ناکام بنادی گئی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد حافظ آباد میں پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 85 برس کے بڈھے کی 16 سال کی لڑکی سے شادی کو ناکام بنادیا۔ دولہا، اس کے بھائی اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاوں جہانیاں کھتریاں میں 85 برس کے شخص کی شادی 16 سال کی لڑکی سے ہورہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس نے کارروائی کر کے شادی رکواد ی۔

دولہا محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ شادی خاندان والوں اور خود لڑکی کی رضا مندی سے ہورہی تھی جبکہ لڑکی نے بھی بتایاکہ اسے اس شادی پرکوئی اعتراض نہیں۔ علاقے کے مجسٹریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہا، اس کے بھائی اور لڑکی کے والد کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالے کردیاجبکہ لڑکی کو دار الامان بھیج دیا گیاہے۔