حافظ آباد :پیٹرول لیک ہونے سے اسکول وین میں آگ لگ گئی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں پیٹرول لیک ہونیسے اسکول وین میں آگ لگ گئی۔ وین میں سوار تمام طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب طلبہ کو اسکول لے جانیوالی اسکول وین میں آگ لگ گئی۔

تاہم وین میں سوار 8 طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ وین میں پیٹرول لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔ جس سے وین مکمل طور پر جل گئی۔ وین میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبہ سوارتھے۔امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا جبکہ طلبہ کو متبادل وین کے ذریعے اسکول پہنچادیا گیا۔