حیدر آباد میں کاروباری مراکز بند ، احتجاج کیا جارہا ہے

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد(جیوڈیسک)صوبائی وزیرتعلیم کے اس بیان پر کہ حیدر آباد میں یونی ورسٹی نہیں بننے دیں گے۔ حیدر آباد میں کاروباری مراکز بند ہیں اور احتجاج کیا جارہا ہے جامشورو کے سندھ یونی ورسٹی میں کانوکیشن کے دوران صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا تھا حیدرآباد میں انہوں نے یونی ورسٹی نہیں بننے دی۔

ایسی کسی بھی کوشش کے سامنے آہنی دیوار بنے رہیں گے۔اس بیان پر ایم کیو ایم کی جانب سے مزمت کی گئی اور اسے حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ،ناانصافی اور سندھ دشمنی کہاگیا۔

حیدرآباد میں صبح کے اوقات میں کھلنے والے کاروباری مراکز بھی بند ہیں ،انجمن تاجران نے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے گئے ہیں ،احتجاج کیا جارہا ہے اور مزمتی بینرز لگائے گئے ہیں۔