کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا خواب کیسے ٹوٹا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان بالخصوص کراچی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو سکی؟ ذمہ دار کون تھا، کہانی سامنے آ گئی۔ پاکستان میں بہت بڑی سرمایا کاری جو کہ پاکستان اور بالخصوصی کراچی میں ہونی تھی ختم کرادی گئی ،پاکستان کے چند لوگ جانتے ہیں کہ ملک کے موجودہ حالات میں یہاں اتنی بڑی سرمایہ کاری لانا کس قدر مشکل ہے ، جبکہ النہیان گروپ کے ساتھ ہونے والا اربوں ڈالرز کا یہ میمورنڈم تو ابتدائی شکل تھی ، آگے چل کر مزید معاہدے ہونے تھے لیکن افسوس معاہدہ بننے سے پہلے ہی یہ میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ ختم کردیا گیا ۔

اس طرح کراچی میں دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ کی تعمیر کا خواب چکنا چوری ہوگیا۔ بحریہ ٹاون کے ترجمان کا موقف ہے کہ ملک ریاض کے حاسدوں نے اور بحریہ ٹاون کے قرب وجوار میں الیکشن لڑنے کے خواہش مند اکا دکا سیاستدانوں نے اپنے بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اور ملک ریاض سے دشمنی نکالنے کے لیے حکومت پر بھرپور دباو ڈال کر پاکستان کے دوست ملک کے معروف سرمایہ کار گروپ کے ساتھ مل کر نہ صرف اس ایم کو یو کو آگے بڑھنے سے روکا بلکہ اسے ختم بھی کروایا۔

بحریہ ٹاون کے ترجمان نے کہاکہ جب ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حکومت اپنے اکا دکا سیاستدان کے دباو میں آکر پاکستان میں سرمایا کاری کا ایم او یو کرلینے والے گروپ کو خفیہ طور پر بحریہ ٹاون جیسے ادارے کے ساتھ بزنس پارٹنر شپ نہ کرنے کا پیغام دے گی تو غیر ملکی سرمایہ کار کس طرح یہاں سرمایا کاری کریں گے۔