الحاج میاں غلام علی نقشبندی کا 23 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات

مصطفی آباد : الحاج میاں غلام علی نقشبندی کا 23 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات الحاج حافظ و قاری میاں محمد ابوبکر نقشبندی ، مجددی ، شرقپوری آستانہ عالیہ شرقپور شریف والے کی زیر صدارت جاری۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ میں معروف روحانی بزرگ الحاج میاں غلام علی نقشبندی کا 23 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات الحاج حافظ و قاری میاں محمد ابوبکر نقشبندی، مجددی، شرقپوری آستانہ عالیہ شرقپور شریف والے کی زیر صدارت جاری۔

تقریبات کا آغاز محفل نعت سے ہوا۔ جبکہ ملک بھر سے تشریف لانے والے علماء کرائم نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زبیر احمد بھٹی، میاں طفیل احمد، محمد اشفاق، محمد اصغر، افتخار مہر، میاں عابد حسین، میاں ساجد حسین، میاں ماجد حسین، میاں ماسٹر مقبول احمد، شریف گل، حاجی اکبر، رانا خان بہادر ممبر، ارشد بھٹی نمبردار، ملک تنویر احمد و دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔