حج پر جانے والے ہوشیار، کرونا وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے

Koruna virus

Koruna virus

اسلام آباد (جیوڈیسک) حج اور عمرہ پر جانے والے ہوشیار رہیں، کرونا وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے عازمین کے ذریعے وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اسلام آباد مڈل ایسٹ کرونا وائرس سانس کی جان لیوا بیماری ہے جس سے سعودی عرب، قطر اور اردن میں اب تک 44 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے خط کے ذریعے صحت کے وفاقی اور صوبائی محکموں کو اس وائرس کے پاکستان منتقلی کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرے سے واپس آنے والوں کے ذریعے یہ وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن سمیت دیگر ممالک سے آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ این آئی ایچ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اگر ان ممالک سے آنے والے کسی بھی شخص کو یہ بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

تو اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ سانس کے انفکیشن میں مبتلا افراد، ان کے اہلخانہ اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکز کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل اکٹھے کئے جائیں اور ان نمونوں میں مڈل ایسٹ کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے مخصول پیکنگ میں این آئی ایچ لیب بھیجا جائے۔