حکیم محمد رفیق ارشد پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ )حکیم محمد رفیق ارشد سٹی صد رپاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا ، چوہدری اسد الرحمن اور چوہدری امجد علی جاوید کی قیادت میں کارکنان ان کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

کارکنوں اپنے محبوب قائد کی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیں گے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلے کی طرح آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔