کوئٹہ میں خود کش بم دھماکہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کے ورثاء اور پیرمحل کے عہدیداران سمیت دیگر افراد نے امام بارگاہ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش بم دھماکہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے انجمن حسنینہ رجسٹرد تحصیل پیرمحل کے عہدیداران سمیت دیگر افراد نے مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا ۔

کوئٹہ میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور ان خفیہ ہاتھوں کو بھی بے نقاب کیا جائے جو آئے روز بے گناہ شہریوں کوہلاک کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیںاگر حکومت کوئٹہ کے شریوں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی تو مستعفی ہو جائے۔

اگرقاتلوں کی گرفتاری میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے تو ہمارا احتجاج بڑھ کر گلی گلی پھیل جائے گا دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے پکڑے ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔