ٹائون انتظامیہ عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ محمد سمیع خان

کراچی : ٹائون انتظامیہ عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے افسران کے اجلا س سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی،ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مچھروںسے بچائو اور خاتمہ کیلئے کورنگی ٹائون میں اسپرے مہم کو روزآنہ کی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے کورنگی کے تمام نالوں اور جہاں کہیں پانی موجود ہو وہاں پر کیمیکل ڈالا جائے اور علاقوں میں روزآنہ کی بنیادوں پر صبح وشام اسپرے کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور پارکوں میں بھی اسپرے کیا جائے کیونکہ وہاں پر عوام تفریح کیلئے آتے ہیں لہذا بہت ضروری ہے کہ پارکوں میں بھی مچھر وں کے خاتمے کیلئے اسپرے ضرور کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے یو سی انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریں اور جہاں بھی کچرا اور ملبہ نظر آئے اس کو فوری طور پر اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے مزیدکہا کہ جس طر ح آپ لوگ ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے رہیں ہیں اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔

 

Sami Khan Korangi Town Meeting

Sami Khan Korangi Town Meeting