حنید لاکھانی کی رحمان فاونڈیشن کی جانب سے کراچی میں مفت ڈائیلاسز سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Haneed Lakhani

Haneed Lakhani

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی رحمان فاونڈیشن گلشن اقبال کراچی میں مفت ڈائیلاسز سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، چیئر مین رحمان فاءونڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، مہمان خصوصی نے ڈائیلاسز سینٹر کا فیتہ کاٹا اور نیک مقصد کی کامیابی کے لیئے دعا بھی کی، اس موقع پر رحمان فاءونڈیشن کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ گردوں کا علاج کافی مہنگا علاج ہے اوراس کے لیئے رحمان فاءونڈیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، مہنگائی کے اس دور میں رحمان فاءونڈیشن کی جانب سے مفت ڈائیلاسز کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کیونکہ اس کی اہمیت کا اندازہ تو وہی غریب مریض ہی لگا سکتا ہے جس کے پاس ڈائیلاسز کے پیسے نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں فلاحی تنظیموں نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، بارشوں ، سیلاب، زلزلہ سمیت مختلف قدرتی آفات میں فلاحی تنظیموں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، فلاحی اداروں کی زیر نگرانی یا تعاون سے چلنے والے ہسپتال بھی غریب لوگوں کے لیئے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں کے لیئے فری ڈائیلاسز سینٹر کا قیام اور مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے رحمان فاءونڈیشن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

رحمان فاءونڈیشن اور ایسے بہت سارے فلاحی ادارے کراچی میں غریب لوگوں کو مفت طبی سہولیات اور کھانے پینے کی چیزیں فراہم کر رہے ہیں ، انسانیت ہی ہمار ا مقصد حیات ہے اپنی دنیا بہتر بنانے اور آخرت کو سنوارنے کا اس سے بہترین اور آسان طریقہ کوئی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں کراچی سمیت مختلف اندرون سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کو بری طرح متاثرکیاہے، موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں فلاحی اداروں نے بھرپور خدمات انجام دیں جس کے لیئے کراچی کی عوام تمام فلاحی اداروں کی تہہ دل سے مشکور ہے، پاکستان تحریک انصاف غریبوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لیکر چلیں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے بڑھنے اورعوامی کی مدد کرنے کے مزید مواقع میسر آسکیں کیونکہ معاشری ترقی اور بہتری کے لیئے پرائیویٹ سیکٹرز کی مضبوطی نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے،ڈائیلاسز سینٹر کی افتتاحی تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماءوں نے بھی شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر چیئر مین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے مہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت اور نیک تمناءوں کے لیئے شکریہ ادا کیا۔