ہنگو: بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا، خودکش حملہ آور ہلاک

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے چرگو میلہ میں خودکش کار بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

خودکش حملہ علاقہ غیر سے گاڑی میں بارودی مواد لیکر آ رہا تھا۔ حملہ آور نے اپنے ہدف سے پہلے خود کو اڑا دیا دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ڈی پی او ہنگو افتخار عالم کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کی داڑھی کے بال اور گاڑی کے انجن کے پزرہ جات ملے ہیں۔ جائے وقوعہ سے 100 گز کے فاصلہ پر ماموں خوڑ پولیس چیک پوسٹ قائم ہے۔