ہنگو: کالعدم تنظیم کے مرکز پر خودکش حملہ، 15 شدت پسند ہلاک

 Suicide Attack

Suicide Attack

ہنگو (جیوڈیسک) خودکش کار بم حملے میں شدت پسندوں کے کمانڈر کا مرکز تباہ ہو گیا۔ حملے میں 15 شدت پسند ہلاک 5 زخمی ہو گئے۔ تحصیل ٹل میں کالعدم تنظیم کے ارکان نے شدت پسند گروپ کے کمانڈر نبی ملا کے مرکز پر بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔ حملے میں شدت پسند کمانڈر کا مرکز تباہ ہو گیا جبکہ 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

کار حملے سے قبل مرکز کی طرف بڑھنے والے دو خودکش بمباروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے بارود سے بھری کار مخالف گروپ کے مرکز سے ٹکرا دی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔