ہانیہ عامر اور علی رحمان کے ٹرک پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

Hania Amir and Ali Rehman

Hania Amir and Ali Rehman

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان نے کھلے ٹرک پر ہلہ گلہ کر کے سڑکوں پر سیر کی۔

ہانیہ عامر اور گلوکار علی رحمان کا آج پہلا گانا ’پیلا رنگ‘ ریلیز ہوا، جس کی تشہیر انہوں نے کچھ انوکھے انداز سے کی۔

علی رحمان اور ہانیہ کلفٹن سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھلے ٹرک میں سوار ہوئے اور فیڈرل بی ایریا میں قائم شاپنگ مال پہنچے، سارے راستے تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

کراچی کی سڑکوں پر ٹرک میں سوار گلوکاروں اور فنکاروں کو دیکھ کر شہری ششدر رہ گئے اور انہوں نے تصاویر بھی بنائیں۔ ٹرک پر سفر کی مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے گلوکاروں کے پرستاروں نے پسند کیا۔