ہرارے : رابرٹ موگابے صدر منتخب، اپوزیشن نے نتائج مسترد کر دیئے

Robert Mugabe

Robert Mugabe

زمبابوے (جیوڈیسک) زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتخابات میں اکسٹھ فیصد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اپوزیشن نے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اناسی سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے نے صدارتی انتخابات میں اکسٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف حزب اختلاف کے رہنما مورگن نے تینتس فیصد ووٹ حاصل کئے۔

حزب اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار مورگن نے نیوز کانفرنس کے دوران انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے دوبارہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کریں گے۔