ہری پور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دولہے سمیت 4 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

ہری پور (اصل میڈیا ڈیسک) غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں دولہے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جا رہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔