ہیری پوٹر کے دیوانوں کے لئے ہوگوارٹس کا کمرہ تیار

Room

Room

لندن (جیوڈیسک) جارجین ہاؤس ہوٹل میں دو کمرے تیار کئے گئے ہیں۔ جنہیں ”وزرڈ چیمبر” یا ”جادو گر کا کمرہ” کا نام دیا گیا ہے۔ اسے ہیری پوٹر فلموں میں دکھائے گئے جادو گروں کے سکول ہوگوارٹس کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

کمرے میں ہیری پوٹر کی بوتلیں، برتن، موم بتیوں کے سٹینڈ، فانوس، پلنگ اور دوسری اشیا رکھی گئی ہیں۔ کمرے میں ایک رات گزارنے کے لئے 249 پاؤنڈ دینا ہوں گے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے انہیں کرسمس کے لئے بکنگ کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی ہیں۔