حسنی مبارک مظاہرین کے قتل اور بدعنوانی کیس سے بری

Hassani Mubarak

Hassani Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے دو ہزار گیارہ کی بغاوت کے دوران مظاہرین کو قتل کروانے کے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران معزول صدر حسنی مبارک بھی عدالت میں موجود تھے۔

کورٹ نے حسنی مبارک اور دیگر ساتھی سیکورٹی کمانڈرز کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ سابق صدر کو ان کے بیٹوں کے ساتھ ایک کرپشن کیس سے بھی بری کر دیا گیا۔

چھیاسی سالہ حسنی مبارک ابھی جیل میں ہی رہیں گے وہ ایک اور بدعنوانی کیس میں تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔