حضرت اویس کرنی کے مزار پہ حملے اسلام کی اصل بنیادوں پہ حملہ ہے۔ مفتی مامون الرشید قادری

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہحضرت اویس کرنی کے مزار پہ حملے اسلام کی اصل بنیادوں پہ حملہ ہے ان خارجیت کی ہوا دینے کے بجائے انکا قلع قمع کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں اس خارجیت کا راج ہو تا جارہا ہے اور بجائے ان کو نکیل دینے ہم مزید ان کو تقویت دے رہیں ہیں۔

ان حالات میں ضروری ہے کہ ان کی بیج کنی کی جائے تا کہ پورا عالم اسلام ان کے شر سے محفوظ و مامو ن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی سفاکیت کیاہو گی کہ یہ زندہ تو زندہ اکابر علماء و صوفیا ء و تابعین و صحابہ کرام کے مزارت کو بھی اپنی دہشت کا نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہاد کے نام پہ مسلم لوگوں کو ہی قتل کررہے رہیں ہیںاور ان مزارات کو اپنے نشانے پہ لگا رہے ہیں جن میں اولیاء اللہ مدفون ہیں تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ ان کے شر سے بچنے کے لئے فوری طور پہ نہ صرف انکا بائیکاٹ کریں بلکہ ان کا راستہ بھی روکے تاکہ ان کے شر سے تمام مسلمان محفوظ و مامون ہو سکیں۔