حضرت امام حسین اور شہداء کربلا نے کربلا کا باب رقم کر کے اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا۔ مولانا نجف علی عابدی

کراچی: مولانا نجف علی عابدی نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہلبیت نے مقام کربلا میں با ب رقم کرکے اسلام کو زندہ و جاوید کردیا میدان کربلا کے معرکہ ظلم وستم میں کے سامنے فرزند رسول کو مصائب کا ہجوم اپنی جگہ سے نہ ہٹا سکا ظلم و ستم اور یذدیت کے سامنے حضرت امام حسین اور اہلبیت کے عزم و استقلال میں فرق نہ آیا صداقت کا حامی مصیبتوں کی بھیانک گھٹائوں سے نہ ڈرااور طوفان بلا کے سیلاب سے اس کے پائے ثبات میں جنبش بھی نہ ہوئی راہ حق میں پہنچنے والی مصیبتوں کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا۔

ان خیالات کا اظہار مولانا نجف علی عابدی نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت امام بارگاہ باب الحوائج کورنگی میں منعقدہ مجلس یوم حسین اور شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے ارتضیٰ جونپوری، منتظر حسن، قمر عباس ،ارمان علی ،معروف نوحہ خوان ایس ایم نقی اور سید حیدر عباس رضوی نے بھی خطاب کیا مولانا نجف علی عابدی نے خطاب میں مزید کہا کہ واقعہ کربلا پیغام ہے اتحاد و یکجہتی ،بھائی چارگی اور اتحادس و بین المسلمین کا اپنے نانا کے دین کو بچانے اور دین اسلام کو جلا بخشنے کے لئے حضرت امام حسین اور اہلبیت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر کردیا کربلا میں اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین نے اپنا گھر لٹانا اور خون بہانا منظور کیا مگر اسلام کی عزت میں فرق آنا برداشت نہیں کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین حضرت امام حسین اور واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر ایس ایم نقی و برادران نے نوحہ خوانی کی۔