حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے بارے میں دنیا بھر میں تذکرہ ہو رہا ہے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (سرفراز چشتی) حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے حوالے سے جن احادیث اور روایات واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ دنیا میں تیزی سے پوری ہو رہی ہیں۔ جو لوگ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت کے مخالف تھے ان کی نسلوں نے پھر وہی کام شروع کر دیا ہے۔

یہود و نصٰاری ان طاقتوں کی سرپرستی کر رہے ہیںجو بظاہر مسلمان ہیں لیکن اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، صحابہ کرام اور انبیاء کی قبروں کو مسمار کررہے ہیں اور ان کی توہین کر رہے ہیں۔ن تمام باتوں کی تفصیلات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور سے قبل یمن ،شام ،سعودی عرب،عراق،فلسطین اوراردن کے بارے میںجو احادیث اور روایات چودہ سو سال قبل بتائیں گئیں تھیں وہ تیزی سے پوری ہو رہی ہیں اور پوری دنیا میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں تاکہ دنیا بھرمیں شیعہ سنی مسئلہ کھڑا کیا جا سکے۔

پاکستانی میڈیا کے لوگ اسلام اور ملک سے وفادار ہیں۔میری گزارش ہے کہ خدارا مسلمانوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔یہودی میڈیا دنیا میں غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے،جن لوگوں نے حضرت عمار یاسر، حضرت اویس قرنی، حضرت یوشع، حضرت دانیال حضرت حجر ابن عدی اور دیگر اہل بیت اصحاب کرام اور انبیاء کی قبروں کو مسمار کیا ہے میڈیا کا فرض ہے کہ ان لوگوں کی اصل شکل دنیا کو دکھائی جائے جو لوگ اسرائیل اور امریکہ سے مدد مانگ کر مسلمان ممالک کو تباہ کر رہے ہیں ان کا بتایا جائے۔