حبیب بینک، یو بی ایل اور الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا فیصلہ

Allied Bank

Allied Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پہلے مرحلے میں تین بینکوں سمیت پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ، پاکستان ائیر لائن اور سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کی نجکاری کا فیصلہ نہیں ہوا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری نجکاری نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں حبیب بینک، یو بی ایل، الائیڈ بینک کے شیئرز، پی پی ایل، سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریلوے کی نجکاری کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

حبیب بینک کے بیالیس فیصد، یو بی ایل کے بیس فیصد اور الائیڈ بینک کے دس فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہے۔ شیئرز کی نجکاری کا حتمی فیصلہ نجکاری کمیشن بورڈ کرے گا۔

قائمہ کمیٹی نے پی پی ایل کی نجکاری کیلئے عارف حبیب کو مالی مشیر مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔