قوت سماعت میں بہتری کیلئے مچھلی کھانا مفید ہے :طبی ماہرین

Fish

Fish

نیویارک (جیوڈیسک) اگر آپ اپنی قوت سماعت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مچھلی کھائیں۔ طبی ماہرین نے ایک حالیہ ریسرچ کے بعد قوت سماعت کی حفاظت کے لیے ایک آسان نسخہ تجویز کیا ہے۔

کہ لوگوں کو بڑھاپے میں قوت سماعت کے نقصان کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مچھلی کھانی چاہئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم ازکم دوبار مچھلی کھانا اس دائمی مرض کی روک تھام یا اس میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔