برطانیہ میں دنیا کا مہنگا اور ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا کروز شپ

Cruise Ship Anchor

Cruise Ship Anchor

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہر ساؤتھ ہمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ جو لنگر انداز ہوگیا ہے۔

اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز ایک ہزار 187 فٹ لمبا‘ 72 فٹ اونچا‘ 208 فٹ چوڑا اور 2 لاکھ 25 ہزار ٹن وزنی ہے۔

کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہاں شاپنگ مالز‘ ریسٹورینٹ‘ پارک‘ سوئمنگ پول‘ اپارٹمنٹ‘ جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ 3 ہزار امریکی ڈالر رکھا گیا ہے۔