گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، اسکردو میں دو دن سے بارش جاری

Skardu

Skardu

اسکردو (جیوڈیسک) ملک میں گرمی کی لہر جاری ہے لیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے بیشتر شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اسکردو میں دو دن سے جاری بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔ ملک بھر میں جاری گرمی کی شدت کم ہونا تو شروع ہوگئی لیکن اب بھی بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی نور تھل میں انچاس سیٹی گریڈ ریکارڈکی گئی۔ زیادہ علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

تاہم اسلام آباد راولپنڈی، مالاکنڈ،ڈویژن ،گلگت بلتستان اور پنجاب کے کچھ مقامات پر ہواں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ موسم کی کروٹ سیگرمی میں کمی آئی۔ اسکردو اورگردو نواح میں دوسرے روز بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کھڑی فصلیں تباہ اور زمینی راستے منقطع ہوگئے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری نے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع کردیا۔

ضلع استور میں ژالا باری اور ملکہ کوہسار مری میں گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ گلگت ، آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ مختلف شہروں کے درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے۔ اسلام آباد اور پشاور اکتالیس ، لاہور اور فیصل آباد چوالیس،کراچی پینتیس اور کوئٹہ میں چونتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔