آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد جان بحق

Lightning Fall

Lightning Fall

عمرکوٹ : کنری شہر کے علاقے جوسف آباد میں دورانِ بارش آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد جان بحق ، ہلاک ہونے والے دونوں باپ بیٹا تھے۔ جوسف آباد کے رہائشی 60 سالہ رام چندکولہی اور اسکا 20 سالہ بیٹا پریم چند کولہی مٹھی بی بی قبرستان کے قریب دوران بارش اپنے کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جن کو فوری طور پر تعلقہ ھسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اِطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے گھر پر جمع ہو گئی جاں بحق ہونے والے دونوں باپ اور بیٹا ہاری پیشہ افراد تھے اور زمینوں پر کام کر کے اپنا گزبسر کرتے تھے۔