حجاب پہننے پر پابندی، ایشو زیر بحث لانا چاہیے: برطانیہ

British Prime Minister

British Prime Minister

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر داخلہ جرمی برانی نے مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کا ایشو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمی برانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس ایشو پر باضابطہ بحث ہونی چاہیے کہ مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنا درست ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے پر کسی بھی قسم کی مذہبی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے صحیح غور وفکر کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں تمام مذاہب کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔