ہاکی ورلڈ کپ : ٹیموں میں اضافے کی تجویز مسترد

Hockey World Cup

Hockey World Cup

اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے لئے عالمی فیڈریشن نے ٹیموں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ میگا ایونٹ میں 12 ٹیمیں ہی حصہ لینگی۔ فیصلے سے پی ایچ ایف کو شدید مایوسی۔ اسلام آباد عالمی ہاکی فیڈریشن نے 2014 عالمی کپ میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایچ ایف کے قریبی ذرائع کے مطابق فیڈریشن کو امید تھی کہ 2014 کی عالمی کپ میں 12 سے 16 ٹیموں کو شرکت دینے کی تجویز کو ایف آئی ایچ منظور کر لی گئی اور قومی ٹیم براہ راست ایونٹ میں شرکت کرے گا مگر اب قومی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنا ضروری ہے۔ عالمی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ عالمی کپ میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز مستقبل کے منصوبے کا حصہ ہے فی الحال زیر غور نہیں لاسکتے۔