ہاکی ورلڈ لیگ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6-2 سے ہرا دیا

Hockey World League

Hockey World League

پاکستان (جیوڈیسک) جوہر بارو ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان کوپہلی فتح مل گئی، گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کو دوکے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔ ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو آوٹ کلاس کر دیا، پاکستانی فارورڈ زخوب جم کر کھیلے تو دفاعی لائن بھی ہر دم تیار نظر آئی۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کوتین ایک کی برتری مل چکی تھی۔ دوسرا ہاف بھی پاکستان کے نام رہا، گرین شرٹس نے مزید تین گول کیے، اِس جیت کے ہیرو بنے عبدالحسیم خان جوہیٹ ٹرک بنا گئے، محمد زبیر، شفقت رسول اور شکیل عباسی نے بھی گول کیے۔ اس جیت نے پاکستان کو پول میں ٹاپ پوزیشن دلا دی، جمعرات کو کوارٹر فائنل میں پاکستان جنوبی کوریا کا سامنا کرے گا۔