دہشتگردی کی وجہ سے کوئی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے کوئی ٹیم پاکستان آنے اور بات سننے کو تیار نہیں، کوشش کررہے ہیں کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ان آفیشل ٹور ہو سکیں۔

پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کوئی ٹیم پاکستان آنا نہیں چاہتی، حتی کہ بنگلادیشی ٹیم بھی یہاں کھیلنے کو تیار نہیں۔