ورلڈ ہاکی لیگ : پاکستان جنوبی افریقا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Pakistan in South Africa

Pakistan in South Africa

پاکستان (جیوڈیسک) جوہر بارو ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چھ دو سے پچھاڑ کر اپنی دھاک بٹھا دی ۔ گرین شرٹس نے سیمی فائنل کا راستہ آسان بنا لیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں گروپ بی کا آخری میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوا۔

محمد زبیر نے ابتدا میں ہی گول کر کے ٹیم کا مورال بلند کیا ۔ شفقت رسول اور عبدالحسیم خان کے گول نے پہلے ہاف میں پاکستان کو تین ایک کی سبقت دلائی۔ اسی بلند جذبے کے ساتھ کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ عبدالحسیم خان کی شاندار ہیٹ ٹرک اور محمد زبیر کے دو گولز کی بدولت ٹیم کو چھ دو کی فتح ملی۔

گروپ بی سرفہرست گرین شرٹس کا سیمی فائنل کا سفر آسان ہو گیا۔ ان کا کوارٹر فائنل کوریا سے چار جولائی کو ہو گا۔ منگل کے دیگر تین میچوں میں جرمنی نے جاپان کو تین ایک ارجنٹائن نے کوریا کو تین صفر اور انگلینڈ نے میزبان ملائیشیا کو دو ایک سے زیر کیا۔