ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس : چوتھا مرحلہ آسٹریلوی رائڈر کے نام

Cycle Race

Cycle Race

فرانس (جیوڈیسک) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ آسٹریلیا کے سائمن گیرن نے جیت لیا۔ ایجکیو سے کیلوی تک ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ ایک سو پینتالیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔ آسٹریلیا کے سائمن گیرن نے سلواکیہ کے پیٹر سیگان اور دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

آسٹریلین رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اکتالیس منٹ اور چوبیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ پیٹر سیگان اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے مرحلے کے اختتام پر بیلجئیم کے جین بیکل اینٹس کو بارہ گھنٹے اکیس منٹ اور ستائیس سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے.