پی او اے کے انتخابات شیڈول کے مطابق 5 جولائی کو ہونگے

Olympic

Olympic

پاکستان (جیوڈیسک) اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پی او اے کے انتخابات پانچ جولائی کو اسلام آباد میں ہونگے۔ اسلام آباد میں عبوری کمیٹی کے سیکریٹری رانا مجاہد کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا۔

کہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہر کھلاڑی کو فی تمغہ تین ہزار، چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو دو ہزار اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو ایک ہزار پانچ سو روپے نقد دیئے جائیں گے۔