ہالی وڈ ایکشن ہیرو پال واکر ٹریفک حادثے میں ہلاک

Paul Walker

Paul Walker

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے کار ہیرو پال واکر ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

امریکی اداکار پال واکر 12 ستمبر 1973 میں کیلیفورنیا کے شہر گلینڈالے میں پیدا ہوئے،1999ء میں فلم بلوز ورسٹی نے پال واکر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اداکار کی اصل وجہ شہرت فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز بنی جس میں ان کا کردار برائن او کورنر کا تھا جو ایک زبردست ڈرائیور ہے۔

لاس اینجلس کے شمالی علاقے سانتا کلاریتا میں پال واکر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں اداکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی، پال واکر فلپائن میں طوفان متاثرین کی مدد کے لیے ایک چیرٹی شو میں شرکت کرنے کے لیے سانتا کلاریتا پہنچے تھے۔ وہ ان دنوں فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔