ہالی ووڈ اداکار لیونارڈوڈی کیپریو امیتابھ بچن کے مداح نکلے

 Amitabh Bachchan, Leonard

Amitabh Bachchan, Leonard

لاس اینجلس (جیوڈیسک) گزشتہ سال سینما گھروں کی زینت بننے والی ہالی وڈ فلم دی گریٹ گیٹس بی میں لیونارڈیو کیپریو اور بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے مل کر اداکاری کی۔

جہاں شائقین نے دونوں فنکاروں کی اداکاری کو سراہا۔ وہیں ہالی وڈ فلم ٹائیٹنک سے شہرت پانے والے اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو بھی امیتابھ بچن کے پرستار بن گئے۔

امیتابھ بچن کی اداکاری سے متاثر ہونے لیونار ڈوڈی کیپریو کا کہنا ہے انہیں بگ بی کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگا۔

ڈی کیپریو کی خواہش ہے وہ ہالی وڈ یا بالی وڈ کی کسی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔